اسلام کی کتب (چوتھی کتاب) — Page 30
30 _^ +1 ۱۲ چھوڑ دو حرص کرد زهد و قناعت پیدا زر نہ محبوب بنے سیم دل آرام نہ ہو رغبت دل سے ہو یابند نماز و روزه نظر انداز کوئی حصہ احکام نہ ہو پاس ہو مال تو دو اس سے زکوۃ و صدقہ فکر مسکیں رہے تم کو غم ایام نہ ہو ا۔حسن اس کا نہیں گھلتا تمہیں یہ یاد رہے دوش مسلم پہ اگر چادر احرام نہ ہو عادت ذکر بھی ڈالو کہ یہ ممکن ہی نہیں دل میں ہو عشق صنم لب پہ مگر نام نہ ہو ۱۳۔عقل کو عقل کو دین پہ حاکم نہ بناؤ ہرگز ! یہ تو خود اندھی ہے گر نیز الہام نہ ہو ۱۴۔جو صداقت بھی ہو تم شوق سے مانو اُس کو علم کے نام سے پر تابع اوہام نہ ہو ۱۵۔دشمنی ہو نہ محبان محمد سے جو معاند ہیں تمہیں اُن سے کوئی کام نہ ہو تمہیں۔امن کے ساتھ رہو فتنوں میں حصہ مت لو باعث فکر و پریشانی حکام نہ ہو