اسلام کی کتب (چوتھی کتاب)

by Other Authors

Page 28 of 89

اسلام کی کتب (چوتھی کتاب) — Page 28

چاہیئے۔28 28 (^ حج کے دنوں میں اگر کوئی شخص چاہے تو وہاں تجارت وغیرہ بھی کر سکتا ہے۔مکہ معظمہ میں قربانی کے دن (۱۰ / ذی الحجہ کو ) حاجی اپنے دوسرے رشتہ داروں اور عزیزوں اور بزرگوں کی طرف سے بھی جو اُس وقت موجود نہ ہوں قربانی کرسکتا ہے۔مثلاً آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم آپ کی ازواج مطہرات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام،حضرت اُم المؤمنين حضرت خلیفہ مسیح الاول اور حضرت خلیفتہ المسیح الثانی کی طرف سے قربانی کی جاوے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے چار عمرے اور ایک حج _(9 کیا۔جسے حجۃ الوداع کہتے ہیں۔۱۰۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بیمار ہونے اور راستہ میں امن نہ ہونے کی وجہ سے حج کے لئے تشریف نہیں لے جاسکے۔مدت ہوئی کہ آپ کی طرف سے حج کروا دیا گیا۔حضرت خلیفہ مسیح الاول رضی اللہ عنہ بھی حاجی تھے۔اور حضرت خلیفہ مسیح الثانی رضی اللہ عنہ نے بھی ۱۹۱۳ء میں حج کیا۔