اسلام کی کتب (چوتھی کتاب) — Page 15
15 پیارے نبی کے چار خلیفے بھی چلتے پھرتے رہے۔جو اسلامی بادشاہت کا مرکز ہے۔جس کے رہنے والے خدا کے مددگار یعنی انصار کہلائے۔جنہوں نے اپنی سینکڑوں اور ہزاروں جائیں اور اپنے مال آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی پر نثار اور قربان کئے۔جنہوں نے آپ کے پسینہ کی جگہ اپنا خون بہایا۔جنہوں نے خدا کے پیارے رسول کی خاطر سارے جہان سے دشمنی خرید لی۔جنہوں نے اسلام کی اپنے خونوں سے پرورش کی۔زیارت ہو جاتی ہے۔حج کے شرائط حج کے لئے ضروری ہے کہ حج کو جانے والا : ا۔عاقل بالغ ہو۔-۲- اس کے پاس اس قدر رو پیہ وغیرہ ہو کہ اپنے اہل وعیال کو اپنے واپس آنے تک کا خرچ دے کر مکہ معظمہ پہنچ کر واپس آسکتا ہو۔۳۔صحت اچھی ہو۔۴۔حج کے راستہ میں امن ہو یعنی کوئی رکاوٹ وغیرہ نہ ہو۔جب تک یہ شرطیں کسی شخص میں نہ پائی جائیں اس پر حج فرض ہی نہیں۔جس طرح زکوۃ انہی لوگوں پر فرض ہے جن کے پاس بندر نصاب مال موجود ہو۔اسی طرح حج بھی انہی لوگوں پر فرض ہے جن میں یہ چاروں شرطیں