اسلام کی کتب (چوتھی کتاب) — Page 14
14 ۵۳ سال گزارے۔جو دینِ اسلام کا سر چشمہ ہے۔جہاں رمضان کے بابرکت مہینہ میں قرآن شریف نازل ہوا۔اور اُن تمام مقامات مقدسہ کی بھی زیارت ہو جاتی ہے جہاں آپ پر وحی نازل ہوتی رہی۔اور جہاں سے آپ خدا کی خاطر اور اس کے حکم سے ہجرت کر کے مدینہ شریف کی طرف روانہ ہو گئے جہاں آپ پر ایمان لانے والوں نے ہر قسم کی تکالیف اللہ تعالیٰ کی خاطر برداشت کیں۔اور اپنا پیارا وطن ، گھر بار، عزیز وقریبی رشتہ دار اللہ تعالیٰ کی خاطر چھوڑ کر حبشہ اور مدینہ کی طرف چلے گئے۔جو اس کی زبان سے مہاجرین ( اپنا سب کچھ اللہ تعالی کی خاطر چھوڑ کر چلے جانے والے) کہلائے۔جن کو خدا کی زبان سے طا رضِيَ اللهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ کا خطاب ملا اور جنت میں داخل کئے گئے۔حج کرنے کے بعد مدینہ منورہ کی بھی جہاں آپ نے اپنی زندگی کے آخری دس سال گزارے جو اللہ تعالیٰ کی نظر میں نہایت محبوب شہر ہے۔جہاں خدا کا پیارا اور برگزیدہ نبی آج تک اس پاک زمین میں آرام کر رہا ہے۔جہاں آپ کے ساتھ آپ کے دو خلیفے اور اصحاب " بھی آپ کے پہلو میں جس طرح دنیا میں آخر وقت تک آپ کے ساتھ رہے۔آرام کر رہے ہیں۔جہاں آپ کی ازواج مطہرات اور آپ کی اولاد اور آپ پر اپنی جانیں قربان کرنے والے اصحاب بھی آرام کر رہے ہیں۔جہاں قرآن شریف کا بہت سا حصہ نازل ہوا۔جس کی گلیوں اور کوچوں میں خدا کا پیارا نبی دس سال تک چلتا پھرتا رہا۔جہاں اس کے اللہ تعالیٰ ان پر خوش ہو گیا اور وہ اللہ تعالیٰ پر خوش ہو گئے