اسلام کی کتب (تیسری کتاب) — Page 40
ہونے کی حجرہ نبوی ( جہاں اب آپ کی قبر ہے) میں اجازت دی جائے۔حضرت عائشہ نے آپ کی درخواست کو منظور فرمالیا۔اور کہا کہ اچھا عمر سے کہو کہ یہ جگہ تو میں نے اپنے لئے رکھی ہوئی تھی۔لیکن آج میں ایثار کر کے وہ جگہ آپ کو دیتی ہوں۔( کیونکہ حجرہ نبوی میں صرف تین قبروں ہی کی جگہ تھی ) حضرت عمر اس بات کو سن کر بہت خوش ہوئے اور روح کے پرواز کر جانے کے بعد اُسی جگہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پہلو میں دفن ہوئے۔اور جس طرح اپنی اس زندگی میں اُن کے ساتھ رہتے تھے۔وفات پا کر بھی اُن کے ساتھ ہی رہے۔آپ ساڑھے دس سال خلیفہ رہے۔اور ۶۳ سال کی عمر پائی۔آپ عشرہ مبشرہ میں سے ہیں۔آپ اسقدر نیکی اور تقومی رکھتے تھے کہ اللہ تعالی کی نظر میں بھی مقبول تھے۔اور ان لوگوں میں سے ہیں جنکو اللہ تعالیٰ نے اپنی خوشنودی اور رضا کاسرٹیفکیٹ دیا ہے آپ کی اولا د حسب ذیل ہے:۔عبدالله - ۲ عبد الرحمن اکبر ۳ عبید الله " عاصم ۵ زید عبد الرحمن اصغر ہے ام المومنین حضرت حفصہ ۸ فاطمه و رقیہ [40]