اسلام کی کتب (تیسری کتاب) — Page 41
حضرت مسیح موعود و مہدی معهود علی صلوة والسلام حضرت میرزا غلام احمد صاحب قادیانی مسیح موعود و مہدی معہود علیہ الصلواۃ والسلام جمعہ کے دن ۱۸۳۶ء یا ۱۸۳۷ء میں حضرت میرزا الغلام مرتضی صاحب کے گھر قادیان میں پیدا ہوئے۔چونکہ آپ معزز اور ممتاز خاندان سے تعلق رکھتے تھے اس لئے جب آپ کچھ بڑے ہوئے تو آپ کی تعلیم کے لئے وقتا فوقتا تین استا در کئے گئے۔جن سے آپ نے قرآن مجید - چند فارسی کتب اور نحو و منطق کی چند کتب پڑھیں۔بعدہ جب آپ کی عمر سولہ سترہ سال کی ہوئی تو آپ نے اپنے والد صاحب سے ( کیونکہ وہ ایک بڑے اور مشہور حاذق طبیب تھے ) طب کی چند کتب پڑھیں۔بعدہ جب آپ کی عمر ۲۰-۲۲ سال کی ہوئی تو آپ کچہری سیالکوٹ میں ملازم ہو گئے۔وہاں آپ قریبا تین چار سال تک ملازم رہے۔اسکے بعد آپ نے اپنے والد صاحب کے حکم کے ماتحت استعفی دیگر ملازمت کو چھوڑ دیا۔اور واپس قادیان تشریف لے آئے۔ملازمت کے دوران میں آپ کو یہ تجربہ حاصل ہوا کہ وہ لوگ جو ملازم ہیں۔صرف دُنیا میں ہی غرق ہیں۔اور اللہ تعالیٰ کی خشیت کسی کے دل میں بھی نہیں۔اور کسی کو بھی دُنیا سے بے رغبتی نہیں۔اور تمام ملازم لوگ مخلوق خدا کی ہمدردی سے [41]