اسلام کی کتب (تیسری کتاب)

by Other Authors

Page 25 of 65

اسلام کی کتب (تیسری کتاب) — Page 25

سال کی عمر میں آپ کو مکہ کی ایک مالدار تا جر عورت خد بچہ نے نفع پر شراکت کا فیصلہ کر کے تجارت کے لئے شام کو بھیجا اور آپ کے ساتھ ایک غلام بھی گیا۔اس سفر میں آپ کی نیکی اور دیانتداری کی وجہ سے اس قدر نفع ہوا کہ پہلے خدیجہ کو کبھی اس قدر نفع نہ ملا تھا۔اور آپ کے نیک سلوک اور شریفانہ برتاؤ کا ان کے غلام پر جس کو انہوں نے ساتھ بھیجا تھا۔اس قدر اثر ہوا کہ وہ آپ کو نہایت ہی پیار کرنے لگا۔اور اس نے حضرت خدیجہ کو سب حال سنایا۔اُن کے دل پر بھی آپ کی نیکی کا اسقدر اثر ہوا کہ انہوں نے آپ سے شادی کی درخواست کی۔اور آپ نے اسے منظور کر لیا۔خدیجہ کی عمر ۴۰ کے قریب تھی۔اور آپ کی عمر صرف ۲۵ سال۔خدیجہؓ نے نکاح کے بعد سب سے پہلا کام یہ کیا کہ جسقدر مال ان کے پاس تھا اور غلام ان کی خدمت میں تھے سب آپ کے سامنے پیش کر دیئے۔اور کہا کہ یہ سب کچھ اب آپ کا ہے اور آپ نے سب سے پہلے یہ کام کیا کہ سب غلاموں کو آزاد کر دیا۔اور اس طرح اپنی جوانی میں وہ کام کیا جو اس سے پہلے بوڑھے بھی نہیں کر سکتے تھے۔آپ اپنے ملک کی خرابیوں کو دیکھکر بہت افسر وہ رہتے تھے۔اور بالعموم شہر سے تیس میل کے فاصلہ پر جرانامی پہاڑ کی چوٹی پر ایک پتھروں کی غفار میں بیٹھ کر اپنے ملک کی خرابیوں اور شرک کی کثرت پر غور کیا کرتے تھے۔اور اس جگہ ہی [25]