اسلام کی کتب (تیسری کتاب) — Page 6
روزہ کے اقسام فرضی روزے۔وہ روزے ہیں جو اللہ تعالیٰ نے ہر مسلمان پر فرض کئے ہیں۔اور یہ صرف رمضان شریف کے روزے ہیں۔نفلی روزے۔یہ وہ روزے ہیں کہ اگر انسان روزے رکھ لے تو ثواب ملتا ہے۔اگر نہ رکھتے تو کوئی گناہ نہیں۔حضرت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کثرت سے نفلی روزے رکھا کرتے تھے نفلی روزے حسب ذیل ہیں:۔ماہ شوال کے شروع میں چھ ہر ماہ میں تین (۱۳-۱۴-۱۵) عرفہ کے دن (ماہ ذی الحجہ کی نو تاریخ ) محرم کی نویں یا دسویں تاریخ کو یا ہر دو کے روزے۔ایک دن روزہ رکھنا اور ایک دن افطار کرنا۔سال بھر لگا تار اور بلافصل روزے رکھنا۔عید الفطر اور عید الاضحی کے دن روزے رکھنا منع ہیں۔اگر کوئی شخص نفلی روزہ توڑ دے تو اس پر قضاء لازم نہیں۔اگر چاہے تو کر لے۔کفارہ کے روزے۔یہ وہ روزے ہیں جو کسی حکم کے توڑنے کی وجہ سے یا کسی فرض کے ادا نہ کرنے کی وجہ سے مقرر ہیں۔تا کہ اُس گناہ کا کفارہ ہو۔اور وہ حسب ذیل ہیں :- ] اگر کوئی شخص قسم کھائے۔اور پھر اُسے توڑ دے تو اُس پر لازم ہے کہ وہ دس [6]