اسلام کی کتب (تیسری کتاب)

by Other Authors

Page 57 of 65

اسلام کی کتب (تیسری کتاب) — Page 57

گئے۔سنگ بنیا درکھا۔منارة اسبی بھی آپ ہی کے عہد خلافت میں تکمیل کو پہنچا۔رسالہ تشحید الا ذبان (جو بعد میں ریویو کے ساتھ ملا دیا گیا) اور اخبار الفضل آپ ہی کے جاری کردہ ہیں۔مدرسہ احمدیہ کا موجودہ طرز تعلیم آپ ہی کا جاری کردہ ہے صدر انجمن احمدیہ کے موجودہ شعبے آپ ہی کے قائم کردہ ہیں۔جماعت احمد یہ میں جو تنظیم اس وقت نظر آ رہی ہے آپ ہی کا کارنامہ ہے۔آپکو اللہ تعالیٰ نے علم قرآن عطاء کیا ہے۔اور ہر میدان میں خواہ سیاسی ہو یا مذہبی آپ کو فتح عطا کی ہے۔(مفصل آئندہ انشاء اللہ ) قرآن مجید کی تعلیم (۱)۔ہر وقت اللہ تعالیٰ کی یاد میں مشغول رہو۔(۲)۔حضرت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے نمونہ پر چلو۔(۳)۔ماں باپ کا حق ادا کرو۔(۴)۔ہمسایہ کا حق ادا کرو۔( نیک سلوک کرو) [57]