اسلام کی کتب (تیسری کتاب)

by Other Authors

Page 54 of 65

اسلام کی کتب (تیسری کتاب) — Page 54

جماعت نے کافی ترقی کی۔اور وہ اہم کام جو آپ کے سپرد کیا گیا تھا۔آپ نے اُسے نہایت اچھی طرح سرانجام دیا۔آپ کے زمانہ خلافت میں ایک باغیوں کا گروہ پیدا ہو گیا۔جس نے بی ارادہ کر لیا کہ خلیفہ کو صدر انجمن احمدیہ کے ماتحت قرار دیا جائے۔جب اُن کو اس میں کامیابی نہ ہوئی تو انہوں نے یہ ارادہ کر لیا کہ خلافت کو ہی بالکل اڑادیا جائے۔اور آپ کو مسند خلافت سے اُتار دیا جائے۔لیکن یہ لوگ اپنے اس ارادہ میں بھی تا کام ہوئے۔اور یہ فتنہ آپ کے رعب کی وجہ سے دب گیا۔جس نے آپ کی وفات پر خطرناک صورت اختیار کر لی۔لیکن چونکہ یہ سلسلہ اللہ تعالیٰ کا قائم کردہ ہے۔اسلئے اللہ تعالیٰ نے ان کو جماعت سے الگ کر دیا۔اور اُنہوں نے قادیان کو چھوڑ اپنا ایک علیحدہ مرکز بنا لیا اور اس طرح باقی جماعت کو اللہ تعالیٰ نے اُن سے محفوظ کر دیا۔آپ ہمیشہ اور باقاعدہ مردوں اور عورتوں میں قرآن مجید کا درس دیا کرتے تھے۔اور ہزاروں لوگ ایسے ہیں جنہوں نے آپ سے اس رنگ میں استفادہ کیا ہے۔ا فصل الخطاب سے تصدیق براہین احمدیہ سے نورالدین - سے رسالہ تناسخ ۵ ابطال الوہیت مسیح - 1 دینیات کا پہلا رسالہ اور کے بیاض نورالدین آپ کی مصنفہ کتب آپ کی خاص یادگار اور آپ کی علمیت کا ادنی ثبوت ہیں۔آپ نے بوقت وفات مندرجہ ذیل اولاد چھوڑی۔مولوی عبد الحی مرحوم۔[54]