اسلام کی کتب (تیسری کتاب)

by Other Authors

Page 37 of 65

اسلام کی کتب (تیسری کتاب) — Page 37

انکار کر دیا۔اور کہد یا کہ تم نا پاک ہو۔اور نا پاک قرآن کو ہاتھ نہیں لگا سکتا۔اس لئے اگر تم دیکھنا چاہتے ہو تو پہلے نہا کر آؤ۔چنانچہ حضرت عمر نہا کر آئے۔اور پھر آپ کی بہن نے آپ کو قرآن مجید دیا۔اور آپ نے اسے ایک جگہ سے کھول کر پڑھنا شروع کیا۔جب امنوا بالله ورسوله إن كنتم مومنین (اگر تم ایماندار ہو تو اللہ اور اُس کے رسول پر ایمان لاؤ ) پر پہنچے تو آپ نے فوز اکلمہ شریف پڑھ لیا۔اور مسلمان ہو گئے۔وہاں سے آپ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مکان کا قصد کیا۔تلوار اسی طرح آپ کے ہاتھ میں تھی۔دروازہ پر پہنچ کر آپ نے دستک دی۔صحابہ تلوار کھینچی ہوئی دیکھ کر ڈر گئے۔لیکن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم آگے بڑھے اور فرمایا کہ اگر آج عمر دارادہ سے آیا ہوگا تو بیچ کر نہیں جائیگا۔اور دروازہ کھول دیا۔حضرت عمر” اندر داخل ہوئے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کی قمیص کے دامن کو پکڑ کر زور سے جھٹکا دیا۔اور دریافت فرمایا۔عمر! سچ بتاؤ رکس ارادہ سے یہاں آئے ہو۔حضرت عمرؓ نے جواب دیا۔یا رسول اللہ میں آپ پر ایمان لے آیا ہوں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام آپ کے ایمان لانے پر بہت خوش ہوئے۔صحابہ کرام نے مارے خوشی کے اس قدر نعرے لگائے کہ مکہ شریف تکبیر کے نعروں سے گونج اُٹھا۔کفار کو آپ کے ایمان لانے کا واقعہ سُن کر بہت افسوس ہوا۔اور انہوں نے [37]