اسلام کی کتب (تیسری کتاب)

by Other Authors

Page 28 of 65

اسلام کی کتب (تیسری کتاب) — Page 28

کے لئے کچھ اور چھپائے ہوئے تھا۔اس واقعہ کے چند ہی ماہ کے بعد آپ کو پھر وحی ہوئی اس میں آپ کو حکم دیا گیا کہ آپ سب لوگوں کو خدا تعالیٰ کی طرف بلائیں۔اور بدی کو دُنیا سے مٹائیں۔اور شرک دُور کریں۔اور نیکی اور تقویٰ کو قائم کریں۔اور ظلم کو دور کریں۔اس وحی کے ساتھ آپ کو فوت کے مقام پر کھڑا کیا گیا۔اور آپ کے ذریعہ سے استثنا باب ۱۸ - آیت ۱۸ - کی وہ پیشگوئی پوری ہوئی کہ میں تیرے بھائیوں میں تجھ سا ایک نبی بر پا کرونگا۔آپ بنو اسماعیل میں سے تھے۔جو بنی اسرائیل کے بھائی تھے۔اور آپ اسی طرح ایک نیا قانون لے کر آئے۔جس طرح کہ حضرت موسیٰ “ ایک نیا قانون لے کر آئے تھے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو نبوت کا عہد و ملنا تھا کہ یکدم آپ کے لئے دنیا بدل گئی۔وہ لوگ جو پہلے محبت کرتے تھے نفرت کرنے لگے۔اور جو عزت کرتے تھے حقارت کی نگاہ سے دیکھنے لگے۔جو تعریف کرتے تھے مذمت کرنے لگے۔اور جو لوگ پہلے آپ کو آرام پہنچاتے تھے تکلیف پہنچانے لگے۔مگر چار آدمی جن کو آپ سے بہت زیادہ تعلق کا موقعہ ملا تھا۔وہ آپ پر ایمان لائے۔یعنی خدیجہ آپ کی بیوی علی آپ کے چا زاد بھائی۔اور زیڈ آپ کے آزاد کردہ غلام۔اور ابوبکر آپ کے دوست اور ان سب کے ایمان کی دلیل اسوقت یہی تھی کہ آپ [28]