اسلام کی کتب (تیسری کتاب)

by Other Authors

Page 14 of 65

اسلام کی کتب (تیسری کتاب) — Page 14

لوگوں کو توحید کی تعلیم دینے لگے۔آپ کی قوم آپ کی مخالف ہو گئی۔اور آپ کا انکار کر دیا۔اور آپ کو تکلیف دینا شروع کیا۔جب آپ کی قوم بت پرستی سے باز نہ آئی تو آپ نے اُن کو چیلنج دیدیا کہ میں تمہارے بتوں کو توڑ ڈالوں گا۔چنانچہ ایک دن ایسا ہی ہوا کہ آپ نے جا کر اُن کے تمام بتوں کو توڑ ڈالا۔لیکن ایک بت کو جو ان سب میں سے بڑا تھا نہ توڑا۔لوگوں نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو بلایا اور پوچھا کہ کیا تم نے ان بتوں کو توڑا ہے۔آپ نے فرمایا کہ جب تم ان کو خدا مانتے ہو تو اس سے (بڑے کی طرف اشارہ کر کے ) پوچھو کہ کس نے ان کو توڑا ہے۔تمام بت پرست اس بات کو سُن کر شرمندہ اور لاجواب ہو گئے۔تب اُنہوں نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کے لئے ایک بہت بڑی آگ جلائی۔اور اُس میں آپ کو پھینک دیا۔اللہ تعالیٰ نے جب اُس کا پیارا بندہ ابراہیم آگ میں پھینکا گیا تو آگ کو کہا کہ تو ٹھنڈی ہو جا۔ابراہیم کومت جلائیو۔تب آگ ٹھنڈی ہوگئی۔اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کواللہ تعالیٰ نے بچالیا اور آپ کو کوئی تکلیف نہ پہنچی۔حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اللہ تعالیٰ نے بہت تعریف فرمائی ہے۔آپ ابو الانبیاء (بنی اسرائیل و اسماعیل خلیل اللہ ہیں۔آپ صدیق نبی تھے۔آپ اللہ تعالیٰ کے بہت فرمانبردار تھے۔اور اُس کے حکموں کو بجالاتے تھے، چنانچہ ایک دفعہ آپ نے خواب میں دیکھا کہ میں اپنے بیٹے اسماعیل کو جو آپ کا پلوٹھا اور [14]