اسلام کی کتب (تیسری کتاب)

by Other Authors

Page 31 of 65

اسلام کی کتب (تیسری کتاب) — Page 31

یوں کہنا چاہئے کہ محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم جنہوں نے بوجہ یتیم ہونے کے نہایت چھوٹی عمر سے اپنے لئے راستہ بنانے کی مشق کی۔جب ان کو خدا تعالیٰ نے مبعوث کیا تو اس وقت بھی آپ کے گرد نوجوان ہی آکر جمع ہوئے۔پس اسلام اپنی ابتداء کے لحاظ سے نو جوانوں کا دین تھا۔حضرت ابوبکر صدیق می شوند زمانہ جاہلیت میں آپ کا نام عبدالکعبہ تھا۔زمانہ اسلام میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کا نام عبد اللہ رکھا۔اور صدیق کا لقب عطاء فرمایا۔آپ کے والد ماجد کا نام عثمان اور کنیت ابوقحافہ تھی۔آپ ان لوگوں میں سے ہیں۔جن پر اللہ تعالیٰ نے اپنی خوشنودی اور رضاء کا اظہار کیا ہے۔اور عشرہ مبشرہ میں سے ہیں۔جن کے متعلق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ وہ جنتی ہیں۔آپ سب سے پہلے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لائے۔اسلام لانے سے قبل بھی آپ اپنی قوم میں معزز اور بڑے پایہ کے آدمی مجھے جاتے تھے۔آپ کے اخلاق نہایت عمدہ اور لوگوں سے سلوک نہایت اعلیٰ تھا۔ایک دفعہ جب مشرکین مکہ نے آپ کو بہت تکلیف دی۔تو آپ مکہ شریف سے [31]