اسلام کی کتب (تیسری کتاب)

by Other Authors

Page 32 of 65

اسلام کی کتب (تیسری کتاب) — Page 32

ہجرت کے ارادے سے نکلے۔راستہ میں ایک کافر رئیس جس کا نام ابن دغنہ تھا۔آپ کو ملا اور اس نے پوچھا ابو بکر کہاں جارہے ہو؟ آپ نے جواب دیا۔لوگ مجھے تنگ کرتے ہیں۔اسلئے میں مکہ چھوڑ چلا ہوں۔وہ آپ کو واپس لے آیا۔اور ย اُس نے آ کر لوگوں سے کہا کہ کیا تم ایسے نیک اور شریف آدمی کو نکالتے ہو۔آپ بڑے عابد اور زاہد تھے اور پرہیز گار اور متقی ایسے تھے کہ زمانہ جاہلیت میں بھی جبکہ شراب پانی کی طرح استعمال کی جاتی تھی آپ نے کبھی شراب استعمال نہیں کی۔آپ کپڑے کی تجارت کرتے تھے۔اور آپ کا راس المال چالیس ہزار درہم تھا۔اسلام لانے کے بعد آپ نے پینتیس ہزار درہم دین اسلام اور غریب مسلمانوں کی خاطر خرچ کر ڈالا۔اور باقی پانچ ہزار سے تجارت کرتے رہے۔آپ ہمیشہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت میں رہتے۔اور سخت سے سخت اور خوفناک گھڑیوں میں بھی آپ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت کو نہیں چھوڑا۔حتی کہ غار ثور میں بھی آپ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے۔جس کا ذکر قرآن مجید میں بھی ہے۔ثانی اثنین از همافی الغار۔اور ان تمام لڑائیوں میں جن میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم شامل ہوتے رہے۔اور مخالفین سے جنگ کرتے رہے اور ان تمام لڑائیوں میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی حفاظت کا خاص خیال رکھتے۔آپ اس قدر دلیر اور بہادر تھے کہ کبھی میدان [32]