اسلام کی کتب (دوسری کتاب)

by Other Authors

Page 5 of 58

اسلام کی کتب (دوسری کتاب) — Page 5

وضو مکمل کرنے کے بعد کلمہ شہادت اور وضو کی دعا پڑھے جو یہ ہے:۔أَشْهَدُ أَنْ لا إلهَ إِلَّا اللهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ اللهُمَّ اجْعَلْنِي مِنَ التَّوَّابِينَ وَاجْعَلْنِي مِنَ الْمُتَطَهِّرِينَ وضو میں اعضاء کو تین تین بار دھونا سنت ہے۔اور ایک ایک بار دھونا فرض ہے۔اگر وضوٹوٹ جائے تو پھر دوبارہ وضو کرنا چاہیئے۔نواقض وضوء پیشاب کرنے۔پاخانہ کرنے © ہوا کے خارج ہونے O_ لیٹ کر یا کسی چیز سے سہارا لگا کر سونے۔بے ہوشی۔کسی عضو سے خون یا پیپ وغیرہ کے بہ نکلنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے۔اگر وضو کرنے کے لئے پانی نہ ملے یا پانی کے استعمال کرنے سے بیمار ہونے یا بیماری بڑھ جانے کا ڈر ہو۔یا کنوئیں وغیرہ سے پانی نکالنے کا کوئی سامان نہ ہو۔یا پانی پر دشمن یا درندہ کا قبضہ ہو تو تیم کر لینا چاہیئے۔تیم کا طریق یہ ہے کہ پہلے ہاتھ پاک مٹی پر یا ایسی چیز پر جس پر مٹی ہو مار کر منہ پر ہاتھ مل لے۔پھر دوسری دفعہ ہاتھ مار کر دونوں ہاتھوں پر کہنیوں تک مل لے۔میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔اور محمد رسول اللّہ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے بندے اور اُس کے رسول ہیں۔ہے۔اے اللہ مجھے تو بہ کرنے والا اور پاک بنا۔سے۔وضو توڑنے والی چیز ہیں۔[5]