اسلام کی کتب (دوسری کتاب)

by Other Authors

Page 6 of 58

اسلام کی کتب (دوسری کتاب) — Page 6

لے۔ایک ضرب سے پہونچوں تک ملنا بھی آیا ہے۔تیم وضو کے قائم مقام ہے۔جب پانی مل جائے۔تو تیم ٹوٹ جاتا ہے۔اور جن چیزوں سے وضوٹوٹ جاتا ہے۔اُن سے تم بھی ٹوٹ جاتا ہے۔تیم مٹی کے علاوہ ریت۔پتھر اور چونہ وغیرہ سے بھی ہوسکتا ہے۔طہارت لباس کپڑوں کے پاک ہونے کا یہ مطلب ہے کہ کپڑوں پر پیشاب وغیرہ کے چھینٹے نہ گرے ہوں۔یا اور کسی قسم کی نجاست یا خون وغیرہ اُن کو نہ لگا ہو۔اگر پیشاب یا پاخانہ وغیرہ کپڑوں کو لگ جائے تو اُن کو پانی سے دھو لینا چاہئیے۔لیکن اگر کپڑے نا پاک ہوں اور اُن کے دھونے کا کوئی سامان نہ ہو تو انہی کپڑوں سے ہی نماز پڑھ لینی چاہیئے۔اگر کپڑے نہ ہوں تو بیٹھ کر نماز پڑھ لینی چاہیئے۔اور رکوع اور سجدہ اشارہ سے کر لینا چاہیئے۔[6]