اسلام کی کتب (دوسری کتاب)

by Other Authors

Page 20 of 58

اسلام کی کتب (دوسری کتاب) — Page 20

اُسی طرح کرتے چلے جاویں جب دوسری رکعت میں امام سجدہ کے بعد اللہ اکبر کہہ کر بیٹھ جاوے تو مقتدی بھی بیٹھ جاویں۔اور التحیات۔تشہد۔درود اور ادعیہ ماثورہ پڑھیں۔اور اس کے علاوہ اور بھی کوئی دُعا کرنی ہو تو کر لیں۔جب امام سلام پھیر دے تو مقتدی بھی سلام پھیر دیں۔اگر نماز میں کہیں سہو ہو جاوے اور امام سجدہ سہو کرے تو مقتدی بھی سجدہ سہو کریں۔اگر امام سجدۂ سہو نہ کرے تو مقتدیوں پر بھی سجدہ سہو نہیں۔اگر کوئی آدمی نماز میں پیچھے سے آکر ملے تو جس وقت امام سلام پھیر دے۔وہ اُٹھ کھڑا ہو۔اور اپنی باقی رکعات پوری کر لے۔اگر کسی رکعت کے رکوع میں مل جاوے تو اُس کو پوری رکعت شمار کرے۔امام کے متعلق ضروری باتیں مقتدیوں کو چاہئے کہ وہ اپنے لئے ایک ایسا امام مقرر کریں جو اُن سب سے زیادہ شریعت جاننے والا ہو۔اگر علم میں سب برابر ہوں تو جو سب سے اچھا قرآن پڑھتا ہو اس کو اپنا امام بنائیں۔اگر قرات میں بھی سب برابر ہوں تو جو سب سے زیادہ پرہیز گار ہو اُس کو امام بنا ئیں۔اور اگر سب ایک جیسے پر ہیز گار ہوں تو جو سب سے زیادہ معمر ہو اُس کو اپنا امام بنالیں۔امام ظہر اور عصر کی ساری نماز میں اور مغرب کی تیسری رکعت میں اور عشاء کی دو [20]