اسلام کی کتب (دوسری کتاب)

by Other Authors

Page 21 of 58

اسلام کی کتب (دوسری کتاب) — Page 21

آخری رکعتوں میں سب کچھ آہستہ پڑھے۔اور صبح کے فرض اور مغرب کی پہلی داد رکعتوں اور عشاء کی پہلی دو رکعتوں میں امام بلند آواز سے پڑھے۔عید الفطر اور عبید الا ضحی اور صلوۃ الاستسقاء میں بھی امام بلند آواز سے پڑھے۔جب امام اونچی آواز سے پڑھتا ہوتو مقتدیوں کو چاہیئے کہ وہ بنا کر ہیں۔لیکن مقتدی صورۃ فاتحہ ضرور آہستگی سے پڑھ لیا کریں۔امام کو چاہیے کہ نماز لمبی نہ کرے۔کیونکہ اُس کے پیچھے بچے۔بوڑھے بیمار اور کمزور اور صاحب حاجت بھی نماز پڑھنے والے ہوتے ہیں۔اگر مقتدی ایک ہی ہو تو امام بائیں طرف کھڑا ہو۔جب کوئی دوسرا مقتدی آ جائے تو امام آگے کھڑا ہو جائے۔جب امام بھول جائے تو مقتدیوں کو چاہیے کہ وہ سُبحان اللہ کہیں۔اور وہ آیت جہاں سے امام بھولتا ہوا سے بتادیں۔عورتیں آپس میں جماعت کر لیں تو جائز ہے۔لیکن نماز پڑھانے والی عورتوں کے درمیان ہی کھڑی ہو۔اگر کسی امام کولوگ برا سمجھیں تو وہ اُن کا امام نہ رہے۔[21]