اسلام کی کتب (دوسری کتاب)

by Other Authors

Page 8 of 58

اسلام کی کتب (دوسری کتاب) — Page 8

w نيت نماز سے پہلے دل میں نیت کا ہونا ضروری ہے کہ کونسی نماز ہے۔فرض ہیں یا سنت یانفل۔ستر ڈھانکنا نماز کے لئے مرد کو اپنا بدن ناف سے لے کر گھٹنوں کے نچلے حصہ تک ڈھانکنا فرض ہے۔اگر دونوں کندھے ننگے ہوں تو نماز مکر وہ ہوتی ہے۔آزاد عورت کو منہ اور ہاتھ پاؤں کے سو اسب بدن ڈھانکنا فرض ہے۔اگر ستر سے چوتھا حصہ نگا ہو جائے تو نماز فاسد ہو جاتی ہے۔اذان جس وقت نماز کا وقت ہوتا ہے۔مسجدوں میں اذان دی جاتی ہے۔اذان دینا سنت ہے۔مؤزّن ( اذان دینے والا ) کو چاہیے کہ وہ قبلہ کی طرف منہ کر کے کانوں میں اُنگلیاں ڈال کر کھڑا ہو۔پھر چار دفعہ اللہ اکبر کہے۔پھر دو دفعہ اَشْهَدُ اَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللهُ - پھر دو دفعہ اَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ کہے۔پھر دائیں طرف منہ کر کے دو دفعہ حَتی عَلَى الصَّلوة کہے۔پھر بائیں ا۔خراب [8]