اسلام کی کتب (دوسری کتاب)

by Other Authors

Page 9 of 58

اسلام کی کتب (دوسری کتاب) — Page 9

طرف منہ کر کے دو دفعہ حَى عَلَى الفلاح کہے۔پھر قبلہ کی طرف منہ کر کے واد دفعہ اللہ اکبر کہے اور ایک دفعہ لا إله إلا الله کہے۔( اذان ختم ) لیکن فجر کی نماز میں حی علی الفلاح کے بعد قبلہ کی طرف مرد کر کے دو بار وو الصَّلوةُ خَيْرٌ مِّنَ النَّوْمِ ہے۔مؤذن کو باؤ ضواذان دینی چاہیئے۔جو شخص اذان ٹن رہا ہو اُس کو وہی الفاظ دہرانے چاہئیں۔لیکن جس وقت مُوذَن حَيَّ عَلَى الصَّلوۃ اور حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ کے سُنے والا لا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ الا باللہ سے کہے جب اذان ختم ہو جائے تو اذان کے بعد یہ دُعا پڑھے۔اللّهُمَّ رَبَّ هَذِهِ الدَّعْوَةِ التَّامَّةِ وَالصَّلَوَةِ الْقَائِمَةِ اتِ مُحَمَّدَ الْوَسِيلَةَ وَالْفَضِيلَةَ وَالرَّرَجَةَ الرَّفِيعَةَ وَابْعَثُهُ مَقَا مَّا مَّحْمُودًا الَّذِي وَعَدُلَّهُ إِنَّكَ لَا تُخَلِفُ الْمِيعَادي لے۔اذان کا ترجمہ: اللہ سب سے بڑا ہے۔میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ ایک ہی معبود ہے۔محمد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) اللہ کے رسول ہیں۔نماز کی طرف آؤ کامیابی کے لئے آؤ۔اللہ سب سے بڑا ہے۔اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔ے۔نماز نیند سے بہتر ہے۔ے۔سب قوت اور طاقت اللہ کو ہی ہے۔ہے۔اے میرے اللہ جو رب ہے اس کامل دعوت اور کھڑی ہونے والی نماز کا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو وسیلہ فضیلت اور بلند درجہ عطا فرما۔اور اس کو جس مقام محمود کا تو نے وعدہ کیا ہے اُس میں اُٹھا مجھے یقین ہے کہ تو وعدہ خلاف نہیں کرتا۔[9]