اسلام کی کتب (دوسری کتاب)

by Other Authors

Page 39 of 58

اسلام کی کتب (دوسری کتاب) — Page 39

مجرم و خطا سے ہم کو بچاتی ہے روز وشب فضل خدا سے دافع زحمت نماز ہے ہوتے ہیں راز ہائے نہاں اس سے آشکار گویا کلید قفل حقیقت نماز ہے ظاہر ہے اس سے دوستور تبہ نماز کا آرام جان ختم رسالت نماز ہے حضرت آدم علیہ السلام علیہ موجودہ نسلِ انسانی کا مورث اعلیٰ آدم علیہ السلام ہیں۔اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم علیہ السلام کو جمعہ کے روز پیدا کیا۔پھر اس کے بعد اُن کی جنس سے حضرت حوا کو پیدا کیا۔انہی دونوں سے موجودہ نسلِ انسان چلی۔آج رُوئے زمین پر جو بھی آدمی پائے جاتے ہیں۔وہ سب حضرت آدم علیہ السلام کی ہی اولاد ہیں۔اسی لئے آدمی کہلاتے ہیں کیونکہ آدم کی طرف منسوب ہیں۔جب اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم علیہ السلام کو پیدا کیا تو تمام فرشتوں کو حضرت آدم علیہ السلام کی اطاعت کا حکم دیا۔تمام فرشتوں نے حکم مانا۔لیکن ابلیس نے انکار کر دیا۔اور کہا کہ میں اُس سے بہتر ہوں۔کیونکہ میری پیدائش آگ سے ہے اور ان کی پیدائش میٹی سے ہے۔اُسی وقت سے شیطان درگاہِ الہی سے راندہ گیا۔کیونکہ اُس نے خدا کے حکم کی نافرمانی کی۔پہلے حضرت آدم اور حوا جنت میں رہا کرتے تھے۔اور خوشگوار زندگی بسر کرتے [39]