اسلام کی کتب (دوسری کتاب)

by Other Authors

Page 24 of 58

اسلام کی کتب (دوسری کتاب) — Page 24

وتر پڑھنے کا وقت عشاء کے بعد سے لے کر صبح صادق تک ہے۔اگر کوئی مخص نماز تہجد کے لئے اُٹھ سکے تو اُس کو چاہئے کہ وہ آخری رات میں ہی پڑھے۔لیکن اگر نہ اُٹھ سکتا ہو تو عشاء کے بعد ہی پڑھ لینے چاہئیں۔سجدہ سہو اگر نماز میں بھولے سے کوئی رکن رہ جاوے تو پہلے رکن کو پورا کیا جاوے اور سجدہ سہو کیا جاوے۔یا اُس کو یہ شک ہو کہ میں نے کتنی رکعتیں پڑھی ہیں۔تو سجدہ سہو لازم ہوجاتا ہے۔اور رکعتوں کی بنا یقین پر رکھے۔سجدہ سہو کرنے کا یہ طریق ہے کہ پہلے دائیں طرف سلام پھیرے اور دو سجدے کرے۔پھر دونوں طرف سلام پھیرے اور اگر رکعتوں کے کم یا زیادہ ہونے کا شک ہو تو پہلے اُس شک کو نکال لے۔(یعنی رکعتیں اپنے خیال کے مطابق ہی پوری کر لے ) پھر سجدہ سہو کر لے۔کچ و سہو سلام سے پہلے بھی کر سکتے ہیں۔نماز قضاء اگر کوئی نماز کسی معقول عذر یا نسیان سے ترک ہو جائے۔مثلاً سویا ہوا ہو۔اور جاگ نہ آئے۔یا نماز پڑھنی بھول گیا ہو تو یہ نماز ضائع نہیں ہوتی بلکہ جس وقت [24]