اسلام کی کتب (دوسری کتاب)

by Other Authors

Page 22 of 58

اسلام کی کتب (دوسری کتاب) — Page 22

مکروہات نماز نگے سر نماز پڑھنا۔نماز میں دائیں یا بائیں طرف یا آسمان کی طرف دیکھنا۔بلا ضرورت کھانسنا۔پیشاب اور پاخانہ روک کر جو کہ تو جہ کو ہٹائے نماز پڑھنا۔نماز میں جمائی یا انگڑائی لینا۔اگر پیشانی کو مٹی لگ جائے تو پیشانی سے مٹی صاف کرنا۔کپڑے کو مٹی سے بچانے کے لئے سمیٹنا یا اُٹھانا پیشانی کے سامنے سے بلا ضرورت کنکریوں یا مٹی کو ہٹانا۔نماز میں انگلیوں کو چٹانا۔سجدہ کے وقت دونوں بازوؤں کو فرش پر بچھا دینا۔یاران کو پیٹ سے میلانا۔اگر کوئی حرکت بھی ان میں سے کرے گا تو اس کی نماز مکر وہ ہو جائے گی۔سجدہ اور رکوع امام سے پہلے کرنے والا مقتدی بیوقوف ہے۔وتر وتر کی تین رکھتیں ہیں۔خواہ اکٹھی پڑھے یا دو رکعت پڑھ کر اور سلام پھیر کر تیسری رکعت الگ پڑھ لے۔وتر کی تیسری رکعت میں رکوع کرنے سے پہلے یا رکوع کرنے کے بعد سیدھے کھڑے ہو کر یہ دُعا قنوت پڑھے :- اللَّهُمَّ إِنَّا نَسْتَعِيْنُكَ وَنَسْتَغْفِرُكَ وَنُؤْمِنُ بِكَ وَنَتَوَكَّلْ عَلَيْكَ وَنُثْنِي عَلَيْكَ الْخَيْرَ وَ نَشْكُرُكَ وَلَا تَكْفُرُكَ وَنَخْلَعُ وَنَتْرُكُ مَنْ يَفْجُرُكَ۔اللَّهُمَّ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَلَكَ نُصَلِّي وَنَسْجُدُ وَإِلَيْكَ نَسْعَى وَأَحْفِدُ [22]