اسلام کی کتب (دوسری کتاب) — Page 7
طہارت مصلی نماز پڑھنے کی جگہ پاک اور صاف ہونی چاہیئے۔اگر زمین پر نجاست وغیرہ ہو۔اور دُھوپ لگ کر خشک ہو جائے۔اور اُس کا اثر جاتا رہے تو اُس پر نماز جائز ہے۔بکریوں کے باڑہ میں نماز پڑھنا جائز ہے۔لیکن اونٹوں کے باڑہ ، تمام قبرستان، لید والی جگہ، مذبح، راستہ میں، خانہ کعبہ کے او پر نماز پڑھنا جائز نہیں۔قبلہ نماز کے لئے قبلہ کی طرف منہ ہونا شرط ہے۔لیکن اگر کسی دشمن کا ڈر ہو، یا کوئی اور خطرہ ہو تو جس طرف ہو سکے اُسی طرف منہ کر کے نماز پڑھ لے۔اگر اندھیری رات ہو اور یہ معلوم نہ ہو کہ قبلہ کس طرف ہے تو جس طرف دل گواہی دے کہ ادھر قبلہ ہے اُسی طرف منہ کر کے نماز پڑھ لے۔اگر اُسے نماز پڑھ چکنے کے بعد معلوم ہو کہ جس طرف میں نے نماز پڑھی ہے قبلہ نہیں تھا تو دوبارہ نماز پڑھنے کی کوئی ضرورت نہیں۔اور اگر اُسے نماز کے درمیان ہی معلوم ہو جائے کہ قبلہ دوسری طرف ہے تو منہ اُس طرف پھیر لے۔ے۔نماز پڑھنے کی جگہ [7]