اسلام کی کتب (پہلی کتاب) — Page 5
5 ہیں۔ان نیک خیالات کا ماننا اور ان پر عمل کرنا ضروری ہے۔فرشتے وہی کام کرتے ہیں جس کے کرنے کا خدائے پاک حکم دیتا ہے۔الہامی کتابیں اللہ پاک نے ہماری بہتری اور بھلائی کے لئے اپنی طرف سے کتابیں بھیجی ہیں۔یہ کتابیں خدا کی وحی ہیں۔مختلف نبیوں کی معرفت یہ کتابیں اُتری ہیں۔ان کتابوں میں بندوں کی ہدایت کے راستے بیان کئے گئے ہیں اور وہ کام بتائے گئے ہیں جو اللہ پاک کو پسند ہیں اور جن سے وہ راضی ہوتا ہے۔یہ کتابیں خدا کے قانون ہیں۔جو شخص ان کے خلاف کام کرے گاوہ سزا پائے گا۔خدا تعالی کی تمام کتابوں پر ایمان لا نا فرض ہے۔عام طور پر مشہور کتا میں پانچ ہیں :- ا - صحف ابراہیم -1 - زبُور ۵ - قرآن شریف -۲ -✓ تورات انجیل قانون اور شریعت تو رات اور قرآن مجید میں بیان ہوا ہے۔پہلے تو رات بنی اسرائیل کے لئے اُتری۔پھر قرآن کریم ساری دنیا کے لئے اور سارے زمانوں کے لئے نازل ہوا۔