اسلام کی کتب (پہلی کتاب) — Page 4
4 کرتا اور مارتا ہے۔جب ہم مر جائیں گے تو ہمیں زندہ کرے گا۔اور ہمارے اچھے کاموں کا بدلہ دے گا اور بُرے کاموں کی سزا دے گا۔ہر حالت تکلیف اور راحت کے وقت اُسی کی طرف جھکنا چاہیئے۔ہر مشکل کے وقت اُسی کو پکارنا چاہیئے۔اُسی سے دعا مانگنی چاہئیے۔وہ نیکوں کی مدد کرتا ہے اور ہر وقت اُن کے ساتھ رہتا ہے۔وہ نیک لوگوں سے باتیں کرتا ہے۔اور اُن کو سیدھی راہ پر چلاتا ہے۔وہ ہم سب سے پیار کرتا ہے اور ماں باپ سے بھی بڑھ کر پیار کرتا ہے۔فرشتے فرشتے خدا کی روحانی مخلوق ہیں۔وہ ہر وقت خدا تعالیٰ کی عبادت اور اطاعت میں مصروف رہتے ہیں۔فرشتوں کو اللہ تعالیٰ نے ہمارے کاموں پر لگایا ہوا ہے۔کوئی مینہ برساتا ہے۔کوئی روح ڈالتا ہے۔کوئی روح نکالتا ہے۔کوئی ہوا چلاتا ہے۔کوئی خدا تعالیٰ کا کلام اس کے نیک اور پاک بندوں پر اُتارتا ہے۔وہ مختلف کام ہماری خاطر کرتے ہیں۔فرشتے لا تعداد ہیں۔اُن پر ایمان لانا ضروری ہے۔فرشتے گناہوں سے پاک ہوتے ہیں۔اور خدا تعالیٰ کی مرضی کے مطابق کام کرتے ہیں۔مشہور فرشتوں کے نام یہ ہیں: 1- جبرائیل اسرافیل میکائیل عزرائیل انسان کے دل میں جو نیک باتیں پیدا ہوتی ہیں وہ فرشتوں کی طرف سے ہوتی