اسلام کی کتب (پہلی کتاب)

by Other Authors

Page 12 of 21

اسلام کی کتب (پہلی کتاب) — Page 12

12 قرآن شریف قرآن شریف خدا کا کلام ہے۔وہ سب سے آخری آسمانی کتاب ہے۔اس کے ہوتے ہوئے قیامت تک اور کسی شریعت کی حاجت نہیں۔اس میں انسان کی ساری ضرورتوں کا بیان ہے۔کوئی شخص اس کی چھوٹی سے چھوٹی سورت کی مانند بھی نہیں بنا سکتا۔قرآن شریف دینی و دنیاوی علوم کا ایک خزانہ ہے جو بھی ختم نہیں ہوگا۔جولوگ اس کے حکموں پر چلتے ہیں دونوں جہانوں میں آرام پاتے ہیں۔خدا کے سچے فرماں بردار اور نیک پاک بندوں پر ہی اس کتاب کے بھید کھلتے ہیں۔قرآن شریف میں پچھلی ساری آسمانی کتابوں کی سچی اور اچھی باتیں آگئی ہیں۔قرآن شریف کے بچے فرمانبردار کسی میدان میں نہیں ہارتے اس کلام میں آج تک ایک ذرہ بھر بھی فرق نہیں آیا اور نہ قیامت تک آسکتا ہے۔سنت اور حدیث جو شریعت حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اتری وہ قرآن شریف ہے اور آنحضرت سلی لا یتیم کے کام سنت کہلاتے ہیں۔ہر مسلمان کا فرض ہے کہ حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کاموں کی طرح کام کرے۔اس کو سنت کی فرمانبرداری کہتے ہیں۔جو باتیں آنحضرت صلالہ اسلام نے فرما ئیں۔وہ حدیث کہلاتی ہیں۔