اسلام اور آزادیء ضمیر

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 64 of 102

اسلام اور آزادیء ضمیر — Page 64

Wandsworth, Wandsworth Guardian UK 24th September 2012 ایک اسلامی پہنما نے فلم کے خلاف ہونے والے ہلاکت خیز مظاہروں کی مذمت کی ہے ایک مذہبی جماعت کے روحانی سربراہ نے جمعہ کے دن ہزاروں افراد کے سامنے جو عبادت گاہ میں ان کا خطاب سننے کے لئے حاضر تھے ایک اسلام دشمن فلم کے خلاف تمام دنیا میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں کی مذمت کی۔جماعت احمدیہ کے افراد مسجد بیت الفتوح لندن ، مورڈن میں حضرت مرزا مسرور احمد کا خطاب سننے کے لیے جمع ہوئے جو ایک گھنٹہ طویل تھا۔پوری دنیا میں براہ راست نشر ہونے والے اپنے اس خطاب میں انہوں نے مظاہرین کے رویہ پر افسوس کا اظہار کیا، اور فرمایا کہ پر امن طریق پر اس فلم کی مذمت کی جانی چاہئے تھی۔امریکہ میں تیار کی گئی ایک گھٹیا معیار کی غیر کاروباری فلم Innocence of Muslims کے چودہ منٹ کے اشتہار نے اس ماہ مشرق وسطی ، شمالی افریقہ، ایشیا اور آسٹریلیا میں ہلاکت خیز فساد کو بھڑ کایا ہے۔اس فلم کے کئے حصے یوٹیوب پر جاری کئے گئے ہیں جس میں ایک ادا کار حضرت محمد ﷺ کا کردار ادا کر رہا ہے جبکہ یہ حرکت اسلامی دنیا میں سخت حرام کبھی جاتی ہے۔یہ بات مسلمانوں کے غصہ کو مزید بھڑ کانے کو موجب بنی ہے کہ اس فلم میں محمد ﷺ کو مختلف عورتوں کے ساتھ (نعوذ باللہ) زنا کرتا ہوئے اور بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی اجازت دیتے ہوئے دکھایا گیا۔خطبہ کے بعد حضور انور نے فرمایا: 64