اسلام اور آزادیء ضمیر

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 71 of 102

اسلام اور آزادیء ضمیر — Page 71

ONENEWS NEW ZEALAND'S NEWS ایک ٹی وی چینل One News کی رپورٹ۔۔۔۔یورپ میں اعتدال پسند مسلم رہنما یہ کوشش کر رہے ہیں کہ ان پر تشدد احتجاجوں سے اپنے علاقہ کو بچائیں۔یورپ میں ہمارے نمائندہ Garth Bray کولندن میں ایک مسجد میں داخلہ کی خصوصی اجازت ملی۔جیسا کہ ایشیا اور مشرق وسطی میں امریکی جھنڈے جلائے جارہے ہیں اور پیرس میں حضرت محمد کے ننگے کارٹونوں کی اشاعت سے، پر امن رہنے کی تمام اپیلیں بریکار جارہی ہیں اور ایسا ہی برطانیہ میں بھی ہے۔مجھے بڑے شوق سے اپنے معتدل خیالات سنانے کے لیے بلایا گیا اور ان دو خاتون نمائندوں کو بھی خوش آمدید کہا گیا۔“ خلیفہ نے فلم اور کارٹون بنانے والوں کی مذمت کی اور فرمایا کہ: اللہ تعالیٰ یقینا ان لوگوں سے جہنم کو بھر دے گا۔“ لیکن ساتھ ہی سامعین کو یہ یاد دہانی بھی کروائی کہ یہ ان کا کام نہیں کہ وہ شرارت کرنے والے کو از خودسزا دیتے پھریں۔ہم کسی قسم کے فساد اور تشدد پر یقین نہیں رکھتے۔آپ نے کبھی یہ نہیں دیکھا ہوگا کہ کوئی احمدی کسی قسم کے احتجاج یا فساد میں ملوث پایا گیا ہو۔“ جن لوگوں نے لندن کے جنوب مغرب میں یہ مسجد تعمیر کی ہے ان کا دعوی ہے کہ یہ جنوبی یورپ میں سب سے بڑی مسجد ہے۔اس مسجد میں دیا جانے والا خطبہ دنیا کے سینکڑوں ملکوں میں موجود لوگوں نے سنا ہوگا جس میں انہیں اس بات کی تاکید کی گئی ہے کہ کارٹونوں اور فلم سے ہونے والی ان کے مذہب کی توہین کا جواب صرف زبان سے دینا ہے۔71