اسلام اور آزادیء ضمیر — Page 72
لیکن ان کے خلیفہ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ بہت سے مسلمان اس سے بھی زیادہ پر تشدد احتجاج کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا: یہ صرف مغرب سے نفرت کا نتیجہ نہیں بلکہ اس کے پیچھے کچھ ایسے لوگ ملوث ہیں جو تشدد کے ذریعہ اپنے پیروکاروں میں اضافہ چاہتے ہیں۔یقیناً ایک اقلیتی فرقہ کے رہنما کی حیثیت سے یہ امید نہیں رکھی جاسکتی کہ ان کی نصیحت پر زیادہ لوگ کان دھریں گے یا پیشاور جیسے علاقوں میں یہ نصیحت تشد دکو دبانے میں کسی لحاظ سے مد ثابت ہوگی۔72