اسلام اور آزادیء ضمیر — Page 70
ایسی حرکات کے خلاف احتجاج کا بہترین طریق یہ ہے کہ ہم خدا سے دعا کے ذریعہ اس کی مدد طلب کریں اور عملی طور بہترین اسلامی نمونہ پیش کریں۔تشد د کسی مسئلہ کا حل نہیں۔اسی طرح ہم امریکہ میں بنائی جانے والی فلم اور فرانس میں شائع ہونے والے کارٹونوں کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔جماعت احمدیہ کے روحانی سربراہ حضرت مرزا مسرور احمد صاحب نے ۲۱ ستمبر کو اس بات کا مطالبہ کیا ہے کہ آزادی اظہار رائے کی حدود متعین ہونی چاہیں تا کہ تمام لوگوں کے مذہبی جذبات کی حفاظت کی جا سکے۔امتیاز احد نے کہا کہ ہم کینیڈا کی حکومت کے شکر گذار ہیں کہ انہوں نے ہمیں اپنے مذہب پر عمل کرنے کی مکمل آزادی دی ہوئی ہے حالانکہ ہم اپنے ملک (پاکستان) میں اپنے آپ کو مسلمان بھی نہیں کہہ سکتے۔انہوں نے پاکستان میں موجود دو سے پانچ ملین احمدیوں پر ہونے والے متعدد مظالم اور حملوں کا بھی ذکر کیا۔انہوں نے کہا: ہر مذہب اپنے نبی کا احترام کرتا ہے۔عیسائی حضرت عیسی علیہ السلام کا احترام کرتے ہیں۔لیکن بعض وقت جاہل پادری لوگوں کے جذبات کو ذاتی فوائد کے حصول کے لیے استعمال کرتے ہیں۔حضرت محمد ﷺ نے کبھی یہ تعلیم نہیں دی کہ احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکلا جائے اور فساد برپا کیا جائے۔“ امتیاز احمد ۲۹ ستمبر بروز ہفتہ شام پانچ بجے مارکیٹ سٹریٹ، کمبرلینڈ میں ایک گفتگو کا اہتمام کریں گے جس میں اس پر تشد درویہ کی مذمت کی جائے گی۔70