اسلام اور آزادیء ضمیر

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page v of 102

اسلام اور آزادیء ضمیر — Page v

پیش لفظ بسم الله الرحمن الرحیم دنیا کا ابتداء ہی سے یہ دستور چلا آیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فرستادوں کے بالمقابل ایک طبقہ ایہ کھڑا ہو جاتا رہا ہے جو ان فرستادوں کے خلاف بے بنیاد باتیں پھیلا کر فتنہ وفساد برپا کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے۔اللہ تعالیٰ نے مختلف انبیاء علیہم السلام کا ذکر قرآن کریم میں فرمایا ہے اور اس طبقہ کی ان حرکات کا بھی تفصیل سے ذکر فرمانے کے بعد ان کے بد انجام کا بھی واضح طور پر ذکر فرمایا ہے۔پہلے انبیاء تو چونکہ ایک مخصوص زمانہ کیلئے مبعوث ہوئے تھے اسلئے ان کے خلاف منصوبے بھی اس زمانہ تک محدود ہے۔لیکن چونکہ آنحضرت ﷺ تمام اقوام اور زمانوں کیلئے نبی بنا کر بھیجے گئے ہیں اسلئے آپ کے خلاف سازشیں اور فتنے بھی رہتی دنیا تک سراٹھاتے رہتے ہیں۔چنانچہ بھی ان کا ظہور مسیلمہ کذاب وغیرہ کی صورت میں ہوا اور کبھی رنگیلا رسول کتاب کی صورت میں یا Satanic Verses کتاب کی صورت میں ہوا اور کبھی انہوں نے دل آزار خاکوں کی صورت ڈھال لی اور اب اسکا ظہور Innocence of Muslims فلم کی صورت میں ہوا ہے۔اللہ تعالیٰ ایسے وقتوں میں مؤمنین کا امتحان بھی لیا کرتا ہے کہ وہ کیا ردعمل دکھاتے ہیں۔امام جماعت احمدیہ حضرت مرزا مسرور احمد صاحب خلیفتہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے قرآن کریم، حضرت بانی اسلام محمد مصطفی ﷺ اور بانی جماعت احمد یہ حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام کی تعلیمات کی روشنی میں ان حالات کا جائزہ لیتے ہوئے اس امر پر تفصیل سے روشنی اپنے iii =