اصلاح معاشرہ کے طریق اور اصلاحی کمیٹی کی ذمہ داریاں — Page 36
اصلاحی کمیٹی کی ذمہ داریاں دیگر مقامی زبانیں جن میں بدر کے ایڈیشن جاری کرنے کی کافی ضرورت معلوم ہو ان زبانوں میں بھی بدر کے ایڈیشن جاری کروانے کے تعلق سے حسب طریق کارروائی کریں۔مذکورہ بالا تمام ہدایات قادیان اور انڈیا کی دیگر تمام جماعتوں میں اس تاکید کے ساتھ سرکلر کروا دیں کہ یہ تمام ہدایات آگے حلقوں میں بھی جماعتی اور ذیلی تنظیموں کی انتظامیہ کی طرف سے سرکلر کروائی جائیں اور ان کے مطابق فوری عملدرآمد شروع کروایا جائے۔نیز یہ کہ مذکورہ بالا تمام امور کے تعلق سے کارروائی کے بارہ میں ماہانہ رپورٹ دینے کے لئے آئند و حالقہ مجلس اور جماعت کی سطح کی ماہانہ رپورٹس میں ایک ایک کالم کا اضافہ کر لیا جائے اور تمام متعلقہ عہدیداران ان امور کے بارہ میں بھی ہر ماہ اپنی رپورٹس میں اپنی کارگزاری کی تفصیل درج کیا کریں۔اسی طرح مذکورہ امور کے تعلق سے حلقہ کی سطح کے عہدیداران کے کارروائی کرنے کا مطلب ہر گز یہ نہیں ہے کہ حلقہ سے اوپر کی سطح کے تمام جماعتی اور ذیلی تنظیموں کے عہدیداران کی مذکورہ امور کے سلسلہ میں کوئی ذمہ داری نہیں ہے۔آخری ذمہ داری حلقہ سے اوپر کی سطح کے تمام عہدیداران کی ہی ہے۔لہذا یہ سب بھی اپنی اپنی ذمہ داریوں کا حق ادا کریں اور پوری نگرانی رکھیں۔انڈیا کی جماعتوں میں مذکورہ بالا ہدایات کی روشنی میں تمام انتظامات اور کارروائی مکمل کروانے کی بنیادی ذمہ داری صدر امیر جماعت اور تینوں ذیلی (36)