اصلاح معاشرہ کے طریق اور اصلاحی کمیٹی کی ذمہ داریاں

by Other Authors

Page 33 of 49

اصلاح معاشرہ کے طریق اور اصلاحی کمیٹی کی ذمہ داریاں — Page 33

اصلاحی کمیٹی کی ذمہ داریاں جماعت کی تربیت کے لئے مناسب اور ضروری انتظامات فوری طور پر نہ کئے گئے تو پھر یہ عین ممکن ہے کہ انصار کے ساتھ ساتھ خدام اور اطفال میں بھی تربیت کے حوالہ سے بہت سی کمزوریاں رہ جائیں جس کے ذمہ دار والدین کے ساتھ ساتھ جماعتی عہد یداران بھی ہوں گے۔اس سلسلہ میں آئندہ کیلئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز سے راہنمائی لینے کے بعد حسب ہدایت تحریر ہے کہ ( 1 ) تمام مرکزی مساجد اور جماعتی حلقوں کی مساجد میں پانچ وقت باجماعت نمازوں کی بھر پور حاضری کے ساتھ ادائیگی کی طرف خصوصی توجہ دی جائے اور اس سلسلہ میں حلقہ کی سطح کے تمام جماعتی اور ذیلی تنظیموں کے عہدیداران سارا جائزہ لیکر نوٹ کریں کہ حلقہ کے کون کون سے احباب نمازوں میں سست ہیں۔پھر ایسے تمام احباب کو حلقہ کی سطح کے جماعتی اور ذیلی تنظیموں کے عہد یداران مناسب اور مؤثر رنگ میں توجہ دلوائیں اور ان عہدیداران کا توجہ دلانے کا طریق اتنا اچھا اور مؤثر ہونا چاہئیے کہ ایسے تمام احباب کو اپنی کمزوری کا احساس ہو اور وہ اپنی اصلاح کر لیں۔بجائے اس کے کہ ایسا طریق اختیار کیا جائے کہ ایسے احباب اُلٹا عہد یداران سے ہی بدظن ہو جا ئیں اور اسکے لئے سب سے پہلے تمام مرکزی اور حلقہ کی سطح کے جماعتی اور ذیلی تنظیموں کے عہد یداران کو اپنا اور اپنے بچوں کا نمونہ پیش کرنا ہوگا۔یہ نہیں ہوسکتا کہ عہد یداران یا ان کے بچے خود تو نمازوں میں کمزور ہوں اور دیگر احباب جماعت اور ان کے بچوں کو با جماعت نماز کی تلقین کریں۔(33)