اصلاح معاشرہ کے طریق اور اصلاحی کمیٹی کی ذمہ داریاں

by Other Authors

Page 34 of 49

اصلاح معاشرہ کے طریق اور اصلاحی کمیٹی کی ذمہ داریاں — Page 34

اصلاحی کمیٹی کی ذمہ داریاں (2) ہر مرکزی اور حلقہ کی مسجد میں نماز فجر اور نماز عصر کے بعد باقاعدگی سے قرآن وحدیث کے درس کا باقاعدگی سے انتظام ہونا چاہئیے اور اس موقع پر بھی زیادہ سے زیادہ احباب کی حاضری کے لئے بھی حلقہ کی سطح کی تمام جماعتی اور ذیلی تنظیموں کی انتظامیہ کوشش کرے۔(3) خلیفہ وقت کے خطبہ جمعہ، اسی طرح عیدین اور مختلف ممالک کے جلسوں اور ذیلی تنظیموں کے اجتماعات کے موقع کے خطابات احباب جماعت کو اجتماعی رنگ میں سنانے اور دکھانے کا بھی جماعتی انتظامیہ کی طرف سے مؤثر انتظام ہونا چاہیئے۔اور اس کے لئے بھی سب سے پہلے تمام مرکزی، جماعتی اور ذیلی تنظیموں کے عہدیداران کو اپنے بچوں کے ساتھ ان مواقع پر حاضر رہ کر اپنا نمونہ پیش کرنا ہوگا اور اس کے بعد دیگر احباب جماعت کو اس کی تلقین کرنا ہے۔(4) انڈیا کے احباب جماعت کی تربیت کے لئے جماعتی اخبار ہفت روزہ بدر کے اردو کے علاوہ ہندی اور کئی مقامی زبانوں میں بھی ایڈیشن شروع کئے گئے ہیں۔ان تمام ایڈیشنز سے احباب جماعت کس قدر فائدہ اُٹھا رہے ہیں اس کا بھی جائزہ لیا جائے اور کوشش کی جائے کہ ہر گھر میں اس تاریخی جماعتی اخبار کا ایک پرچہ ضرور جائے۔ان ہدایات کی تعمیل میں تحریر ہے کہ : (۱) قادیان اور انڈیا کی تمام مرکزی اور حلقوں کی سطح کی تمام مساجد اور نمازسنٹروں میں حسب ہدایت پنجوقتہ نمازوں کے موقع پر بھر پورحاضری کے (34)