اصلاح معاشرہ کے طریق اور اصلاحی کمیٹی کی ذمہ داریاں — Page 17
اصلاحی کمیٹی کی ذمہ داریاں پڑھنے والے خدام کی تعداد کیا ہے۔جو تلاوت قرآن کریم میں با قاعدہ نہیں ہیں، ریگولر نہیں ہیں ان کی تعداد کیا ہے۔جو مہینہ میں پندرہ دن میں تلاوت کرنے والے ہیں ان کی تعداد کیا ہے۔حضور انور نے فرمایا جو تلاوت نہیں کرتے وہ پندرہ دن تو کرنے والے ہوں۔جب مہینہ میں پندرہ دن میں تلاوت کریں گے تو ان کو مستقل عادت پڑ جائے گی۔حضور انور نے خدام کی مرکزی مجلس عاملہ میں سے بھی نماز با جماعت ادا کرنے والوں کا جائزہ لیا اور فرمایا جو عاملہ کا ممبر کم از کم ایک نماز با جماعت نہیں پڑھتا وہ دوسروں کو کیا کہے گا۔حضور انور نے عاملہ کے ممبران سے دریافت فرمایا که روزانه تلاوت کرنے والے کتنے ہیں۔حضور انور نے فرما یا روزانہ تلاوت کی عادت ڈالیں۔حضور انور نے فرمایا : جو خدام دُور ہٹے ہوئے ہیں ان کو ان کے دوستوں کے ذریعہ قریب لانے کی کوشش کریں۔18 اپریل 2006 ء الفضل انٹر نیشنل 26 رمئی 2006ء) نیشنل مجلس عاملہ جماعت احمدیہ آسٹریلیا کے ساتھ میٹنگ سیکرٹری صاحب تربیت سے حضور انور نے دریافت فرمایا کہ آپ کا سال بھر کا تربیتی پروگرام کیا ہے۔حضور نے فرمایا جولوگ پیچھے بنے ہوئے ہیں ان کی کیا تربیت کر رہے ہیں۔ان کے لئے کیا پروگرام بنایا ہے۔ان سے (17)