اصلاح معاشرہ کے طریق اور اصلاحی کمیٹی کی ذمہ داریاں

by Other Authors

Page 18 of 49

اصلاح معاشرہ کے طریق اور اصلاحی کمیٹی کی ذمہ داریاں — Page 18

اصلاحی کمیٹی کی ذمہ داریاں رابطوں کے بارہ میں کیا کیا ہے۔حضور انور نے فرمایا: ایک رابطہ ہے عہدیدار کی حیثیت سے اور ایک رابطہ ہے بھائی ، دوست اور ہمدرد کی حیثیت سے۔ضروری نہیں کہ مربی یا امیر یا سیکرٹری تربیت ایسے لوگوں سے رابطہ کرنے خود جائے۔آپ یہ دیکھیں کہ ایسے لوگوں کو واپس لانے کے لئے اور رابطہ کے لئے کس کو استعمال کر سکتے ہیں۔حضور انور نے سیکرٹری تربیت کو ہدایت دیتے ہوئے فرمایا کہ پردہ صرف لجنہ کا کام نہیں ہے۔مردوں کا بھی کام ہے۔یہاں آکر بعض عورتوں نے پردہ کم کر دیا ہے۔ایسے لباس میں آگئی ہیں جو مناسب نہیں ہے۔حضور انور نے فرمایا اس میں قصور مردوں کا ہے۔مردوں نے کھلی اجازت دے دی ہے اور خود کمپلیکس کا شکار ہوئے ہیں۔حضور انور نے فرمایا: ایسے کیسز میں مردوں کو سمجھانے کی ضرورت ہے۔حضور انور نے فرمایا: ملاقاتوں میں میں نے جائزہ لیا ہے اکثر نے یہی جواب دیا ہے کہ مردوں کو ہمارے ساتھ بازار میں پھرتے ہوئے شرم آتی ہے۔حضور انور نے فرمایا کہ پردہ ترقی کی طرف جانا چاہئے بجائے اس کے کہ نیچے کی طرف جائے۔حضور انور نے فرمایا کہ ہر ایک میں یہ احساس ہونا چاہئے کہ آپ اس کے ہمدرد ہیں۔فرمایا : معاشرہ میں انحطاط نہیں ہونا چاہئے۔ایک ٹھہراؤ آکر قدم اُوپر کی طرف آنا چاہئے۔حضور انور نے فرمایا : انسان کا رجحان ننگ ڈھانپنے کی طرف ہے۔لباس شریفانہ ہونا چاہئے۔حضور انور نے فرمایا: جو پاکستان سے آئی ہیں اور برقعہ (18)