اصلاح معاشرہ کے طریق اور اصلاحی کمیٹی کی ذمہ داریاں — Page 35
اصلاحی کمیٹی کی ذمہ داریاں لئے تمام مرکزی ، جماعتی اور ذیلی تنظیموں کے عہد یداران کے ذریعہ مذکورہ بالا ہدایات کی روشنی میں کارروائی شروع کریں۔اسی طرح نماز فجر اور عصر کے بعد قرآن و حدیث کے درس کا بھی تمام مساجد/ نماز سنٹروں میں خصوصی طور پر انتظام کروا ئیں اور اس موقع پر بھی بھر پور حاضری کے لئے موثر کارروائی درج بالا ہدایات کی روشنی میں کروائیں۔(ب) ہر جمعہ کے موقع پر خلیفہ وقت کا Live خطبہ جمعہ،اسی طرح عیدین اور مختلف ممالک کے جلسوں اور ذیلی تنظیموں کے اجتماعات کے موقع کے خطابات احباب جماعت کو اجتماعی طور پر دکھانے کے لئے انڈیا کی تمام جماعتوں میں مرکزی اور حلقوں کی مساجد / نماز سنٹروں میں MTA کا انتظام کروائیں اور ان تمام مواقع پر بالخصوص قادیان میں اپنے اپنے حلقوں کی مساجد میں اس حلقہ میں رہنے والے تمام مرکزی افسران و کارکنان، جماعتی اور ذیلی تنظیموں کے عہدیداران اپنے بچوں کے ساتھ خطبہ جمعہ سننے کے لئے سب سے پہلے خود حاضر رہیں۔اور اس موقع پر حاضر نہ رہنے والے تمام احباب جماعت کا حلقہ کے عہدیداران بصیغہ راز ریکارڈ تیار کریں گے اور پھر بعد میں ایسے احباب کو توجہ دلوانے اور ان کی اصلاح کے لئے حلقہ کے عہد یداران اور اصلاحی کمیٹیاں مل کر کارروائی کریں گے۔( ج ) ہفت روزہ بدر کے مختلف زبانوں کے ایڈیشن انڈیا کے ہر فرد جماعت کے گھروں تک پہنچانے کے لئے بھر پور مساعی شروع کریں۔اور ایسی (35)