اصلاح معاشرہ کے طریق اور اصلاحی کمیٹی کی ذمہ داریاں

by Other Authors

Page 15 of 49

اصلاح معاشرہ کے طریق اور اصلاحی کمیٹی کی ذمہ داریاں — Page 15

اصلاحی کمیٹی کی ذمہ داریاں 17 اپریل 2006 ء نیشنل مجلس عاملہ سنگا پور کی حضور انور کے ساتھ میٹنگ سیکرٹری تربیت کو فرمایا کہ جو احباب مسجد میں آتے ہیں ان کی تربیت کے لئے تو پروگرام ہوتے ہیں لیکن جو مسجد نہیں آتے ، رابطہ نہیں کرتے ، ان کی تربیت کے لئے کیا پروگرام ہوتا ہے۔حضور انور نے فرمایا کہ ان کی تربیت کے لئے بھی پروگرام بنا ئیں۔ایسے لوگ جن کے آباء و اجداد احمدی تھے لیکن ان کی اولا د اب رابطہ میں نہیں ہے ان سے رابطے کریں اور ان کو مسجد لائیں اور پھر یہ رابطے مستقل رکھیں۔8 اپریل 2006 ء (الفضل انٹرنیشنل 28 را پریل 2006ء) نیشنل مجلس عاملہ انڈونیشیا کی حضور انور ایدہ اللہ کے ساتھ میٹنگ سیکرٹری تربیت سے حضور انور نے دریافت فرمایا کہ آپ کے سالانہ پروگرام کیا ہیں۔فرمایا : تربیت کی طرف بہت زیادہ توجہ دیں۔حضور انور نے دریافت فرمایا کہ ملک میں جہاں جہاں ہماری مساجد ہیں ،سنٹرز ہیں وہاں احمدی ان سنٹرز ، مساجد سے کتنی دور ، کتنے فاصلوں پر رہتے ہیں۔اس بارہ میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کو بتایا گیا کہ دیہاتوں میں تو سنٹرز کے قریب رہتے (15)