اصلاح معاشرہ کے طریق اور اصلاحی کمیٹی کی ذمہ داریاں — Page 11
اصلاحی کمیٹی کی ذمہ داریاں کتنے لوگ سنتے ہیں اور کتنے نہیں۔فرمایا: بعض اپارٹمنٹس میں MTA نہیں ہے۔بعض جگہ ڈش لگانے کی بھی مجبوری ہے۔ان کا بھی جائزہ لیں کہ وہ کس طرح سنتے ہیں یا کیسٹ وغیرہ دیکھتے ہیں۔فرمایا کوئی خاص تربیتی موضوع ہو تو اس کو پرنٹ کروا کر گھروں میں بھجوایا جاسکتا ہے۔جو کاروں پر سفر کرنے والے ہیں ان کو آڈیو کیسٹس مہیا کی جاسکتی ہیں۔حضور انور نے فرمایا : جو لوگ مسجد میں آنے والے ہیں ان کی دو کیٹگریز ہیں۔ایک وہ ہیں جو تعاون کرنے والے ہیں اور دوسرے وہ جو آتے تو ہیں لیکن ان کی طرف سے تعاون نہیں ہوتا۔حضور انور نے فرمایا کہ تیسرے وہ لوگ ہیں جو مسجد آتے نہیں یا بہت کم آتے ہیں اور ان کا نظام سے رابطہ بھی نہیں ہے۔ایسے لوگوں کی تربیت کے لئے زیادہ پروگرام ہونے چاہئیں۔فرمایا : ایک اصول ان سب پر لاگو نہیں ہوسکتا ہے۔ہر ایک کی تربیت کے لئے مختلف پروگرام ہونے چاہئیں۔پس اپنے تربیتی پروگراموں میں اس لحاظ سے دیکھیں۔حضور انور نے فرمایا : بعض پروگراموں میں آپ ذیلی تنظیموں سے مل کران کے تعاون سے بہتر صورت پیدا کر سکتے ہیں یا ان کے پروگراموں میں مدد دیں تو بہتر صورت پیدا ہوسکتی ہے۔حضور انور نے فرمایا: آپ نے ذیلی تنظیموں کو پروگرام بنا کر نہیں دینا بلکہ ان کے اپنے پروگراموں میں ان کی مدد کریں۔(11)