اصلاح معاشرہ کے طریق اور اصلاحی کمیٹی کی ذمہ داریاں

by Other Authors

Page 8 of 49

اصلاح معاشرہ کے طریق اور اصلاحی کمیٹی کی ذمہ داریاں — Page 8

اصلاحی کمیٹی کی ذمہ داریاں معاملے پر فوری کاروائی کر کے آپ کو اس کی رپورٹ بھجوایا کریں۔پردہ پوشی کا یہ مطلب نہیں کہ برائی کو اتنا چھپایا جائے کہ مجھے تک بھی اس کی خبر نہ پہنچے بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ برائی کو عام نہ بیان کیا جائے۔اگر عہد یدار کسی بات کو چھپاتے ہیں تو وہ اپنی ذمہ داری سے خیانت کرتے ہیں۔اس ضمن میں جور پورٹیں مجھے آتی ہیں ان سے لگتا ہے کہ ذیلی تنظیموں کے بھی اور جماعت کے عہدیداران بھی اپنی ذمہ داری کا حق ادا نہیں کر رہے۔یہ رجحان دکھائی دیتا ہے کہ بعض بڑوں کی غلطیوں سے تو صرف نظر کر دیا جاتا ہے اور بعض چھوٹوں کو فور اسزا دلوادی جاتی ہے۔ایسے معاملات کو یہاں بھجوانا آپ کا کام ہے۔آگے خلیفہ وقت کا یہ کام ہے وہ جس طرح چاہے فیصلہ کرے۔اصلاحی کمیٹی کے کاموں کے بارہ میں حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ نے جو ہدایات دی تھیں اور جو ہدایات میں نے دی ہیں ان سب کو اکٹھا کر کے جماعتوں کو بھجوائیں۔اس کے علاوہ مختلف ملکوں کی نیشنل مجالس عاملہ اور ذیلی تنظیموں کی مجالس عاملہ کو بھی وقتاً فوقتاً میں نے ہدایات دی ہوئی ہیں اور وہ الفضل اور دیگر رسالوں میں چھپ چکی ہیں ان کو بھی اکٹھا کر لیں۔ان کی روشنی میں پھر 66 اصلاحی کمیٹیوں کو مقامی اور مرکزی سطح پر کام کرنا چاہئے۔“ 31 دسمبر 2004ء (خط حضور انور مورخہ 5 /نومبر 2010ء) نیشنل مجلس عاملہ جماعت احمدیہ فرانس کے ساتھ میٹنگ حضور انور نے فرمایا کہ MTA بھی ہر گھر میں ہونا چاہئے۔خطبہ سننے (8)