اصلاح معاشرہ کے طریق اور اصلاحی کمیٹی کی ذمہ داریاں — Page 19
اصلاحی کمیٹی کی ذمہ داریاں پہنتے ہوئے آئی ہیں وہ برقعہ اتاریں تو انہیں سمجھانا چاہئے کہ اپنے برقعہ کا پردہ ختم نہ کریں۔نرمی سے سمجھا ئیں اور نظر رکھیں۔حضور انور نے فرمایا : جو نمازوں پر نہیں آتے ان کو مسجد لانا ضروری ہے۔حضور انور نے فرمایا ہر چھٹا خطبہ تربیت کے اوپر ہونا چاہئے اور ہر چوتھا خطبہ مالی قربانی پر ہو اور عبادات پر ہو۔3 مئی 2006 ء الفضل انٹر نیشنل 26 رمئی 2006ء) نیشنل مجلس عاملہ نجی کی حضور انور کے ساتھ میٹنگ سیکرٹری تربیت سے ان کے پروگراموں کا جائزہ لیتے ہوئے حضور انور نے ہدایت فرمائی کہ نماز با جماعت کی ادائیگی کی طرف توجہ دیں۔آپ نے یہ جائزہ لینا ہے کہ کتنے لوگ آتے ہیں اور پانچوں نمازوں پر کیا حاضری ہوتی ہے۔نمازوں کی حاضری بڑھائیں۔جو نمازوں پر پہلے آتے تھے لیکن اب نہیں آتے ان کا پتہ کریں کہ کیا وجہ ہے۔حضور انور نے فرمایا سب جماعتوں میں اس طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے۔آپ اس سلسلہ میں جو کوشش کر رہے ہیں۔اگر جماعتوں سے اس کے نتیجہ کا آپ کو علم نہیں ہو گا تو آپ اپنا آئندہ کا پروگرام نہیں بنا سکتے۔حضور انور نے فرمایا: ایک بہت بڑا کام قرآن کریم کا پڑھنا ہے اور یہ جائزہ لینا ہے کہ کتنے روزانہ قرآن کریم پڑھتے ہیں۔یہ بھی سیکرٹری تربیت کا کام ہے۔قرآن کریم پڑھیں گے تو پتہ چلے گا کہ کیا باتیں کرنے والی ہیں اور کون سی (19)