مجموعہ اشتہارات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 71 of 493

مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 71

عند ملاقاتھم۔وقالوا ان الاسلام اولغ فی الابدان المدیٰ۔لیبلغ القوۃ والعلٰی۔وانا ندعوا الخلق متواضعین۔فرأی اللّہ کیدھم من السماء۔وما ارید من البھتان والازدراء والافتراء۔فجلّی مطلع ھٰذا الدین بنور البرھان۔واری الخلق انہ ھو القائم و الشایع بنورربّہ لا بالسیف والسنان۔ومنع ان یقاتل فی ھذا الحین۔وھو حکیم یعلّمنا ارتضاع کأس الحکمۃ والعرفان۔ولا یفعل فعلا لیس من مصالح الوقت والاٰوان۔ویرحم عبادہ ویحفظ القلوب من الصداء والطبائع من الطغیان۔فانزل مسیحہ الموعود والمھدی المعھود۔لیعصم قلوب الناس من وساوس الشیطان وتجارتھم من الخسران۔ولیجعل المسلمین کرجل ھیمن مااصطفاہ۔واصاب مااصباہ۔فثبت ان الا سلام لا یستعمل السیف والسھام عند الدعوۃ۔ولا یضرب الصعدۃ ولٰـکن یأتی بدلائل تحکی الصعدۃ فی اعدام الفریۃ۔وکانت الحاجۃ قد بقیہ ترجمہ۔ملاقات میں تواضع اور تذلل کو دکھاتے ہیں۔اور کہتے ہیں کہ اسلام نے طاقت اور بلندی کے حصول کے لئے ابدان میں چھرُے گھونپے ہیں۔اور ہم مخلوق کو تواضع سے بلاتے ہیں۔پس اللہ تعالیٰ نے آسمان سے ان کی اس تدبیردیکھا اور اس کو بھی جو بہتان۔تحقیر اور افتراء کے متعلق ان کے ارادے تھے۔اس نے اس دین کے چہرہ کو براہین کے نور سے روشن کیا اور اس نے مخلوق کو دکھایا کہ یہ اپنے ربّ کے نور کے وجہ سے نہ کہ تلوار اور نیزہ سے قائم رہے گا اور پھیلے گا۔اور اس نے اس زمانہ میں لڑائی ممنوع قرار دے دی۔اور وہ حکیم ہے جو ہمیں حکمت اور عرفان کا پیالہ پینا تو سکھاتا ہے لیکن کوئی ایسا فعل نہیں کرتا جو وقت اور زمانہ کی مصلحت کے خلاف ہو۔اور وہ اپنے بندوںپر رحم کرتا اور ان کے دلوں کی زنگ سے حفاظت کرتا اورطبائع کی سرکشی سے بچاتا ہے۔اس لئے اس نے اپنے موعود مسیح اور مہدی معہود کو اتارا تاوہ لوگوں کے دلوں کو شیطانی وساوس سے اور ان کی تجارت کو گھاٹے سے بچائے اور تا وہ مسلمانوں کو اس شخص کی طرح بنا دے جو اپنی پسندیدہ ہستی پر عاشق ہو گیا ہو اور اس نے وہ کچھ پا لیا ہو جس نے اس کو فریفتہ بنا دیا ہو۔پس ثابت ہوا کہ اسلام تبلیغ میں تلوار اور نیزے کے استعمال میں جلدی نہیں کرتا اور نیزہ نہیں مارتا بلکہ وہ ایسے دلائل پیش کرتا ہے جو افتراء کے مٹانے میں نیزہ کے مشابہ ہیں