مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 57
اسی قسم کی ایک دلیل دلائل مرکبّہ مثبتہ حقیّت فرقان مجید سے تحریر کرتے ہیں اور وہ یہ ہے جو تعلیم اصولی فرقان مجید کی دلائل حکمیّہ پر مبنی اور مشتمل ہے یعنی فرقان مجید ہریک اصول اعتقادی کو جو مدار نجات کا ہے محقّقانہ طور سے ثابت کرتا ہے اور قوی اور مضبوط فلسفی دلیلوں سے بپایہء صداقت پہنچاتا ہے جیسے وجود صانع عالم کا ثابت کرنا توحید کو بپایۂ ثبوت پہنچانا ضرورتِ الہام پر دلائل قاطعہ کا لکھنا اور کسی احقاقِ حق اور ابطالِ باطل سے قاصر نہ رہنا پس یہ امر فرقان مجید کے منجانب اللہ ہونے پر بڑی بزرگ دلیل ہے جس سے حقیّت اور افضلیّت اس کی بو جہ کمال ثابت ہوتی ہے کیونکہ دنیا کے تمام عقائدِ فاسدہ کو ہریک نوع اور ہر صِنف کی غلطیوں سے بدلائل واضحہ پاک کرنا اور ہر قسم کے شکوک اور شبہات کو جو لوگوں کے دلوں میں دخل کرگئے ہوں۔براہین قاطعہ سے مٹا دینا اور ایسا مجموعہ اصولِ مدلّلہ محقّقہ مُثبتہ کا اپنی کتاب میں درج کرنا کہ نہ پہلے اُس سے وہ مجموعہ کسی الہامی کتاب میں درج ہو اور نہ کسی ایسے حکیم اور فیلسوف کا پتا مِل سکتا ہو کہ جو کبھی کسی زمانہ میں اپنی نظر اور فکر اور عقل اور قیاس اور فہم اور ادراک کے زور سے اُس مجموعہ کی حقیقی سچائی کا دریافت کرنے والا ہوچکا ہو اور نہ کبھی کسی بھلے مانس نے ایک ذرہ اِس بات کا ثبوت دیا ہو جوآنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کبھی کوئی ایک آدھ دن کسی مدرسہ یا مکتب میں پڑھنے بیٹھے تھے یا کسی سے کچھ عِلم معقول یا منقول