مجموعہ اشتہارات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 36 of 493

مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 36

مجموعه اشتہارات ۲۲۵ جلد سوم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ اشتہار معیار الاخيار اس اشتہار کو منشی الہی بخش صاحب اکونٹنٹ اور حافظ محمد یوسف صاحب اور اولا د مولوی عبداللہ صاحب غزنوی غور سے پڑھیں اور منشی الہی بخش صاحب جواب دیں کہ کیا ان کا الہام سچا ہے یا اُن کے مرشد مولوی عبداللہ صاحب غزنوی کا ۔ إِنِّي أَنَا الْمَسِيحُ الْمَوْعُودُ فَطُوبَى لِمَنْ عَرَفَنِي أَوْعَرَفَ مَنْ عَرَفَنِي اے لوگو میری نسبت جلدی مت کرو اور یقیناً جانو کہ میں خدا کی طرف سے ہوں ۔ میں اُسی خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ میں اس کی طرف سے ہوں سمجھو اور سوچو کہ دنیا میں کس قدر مفتری ہوئے اور اُن کا انجام کیا ہوا ۔ کیا وہ ذلت کے ساتھ بہت جلد ہلاک نہ کئے گئے؟ پس اگر یہ کاروبار بھی انسانی افترا ہوتا تو کب کا تباہ ہو جاتا۔ کیا کسی ایسے مفتری کا نام بطور نظیر پیش کر سکتے ہو جس کو افتراء اور دعوی وحی اللہ کے بعد میری طرح ایک زمانہ دراز تک مہلت دی گئی ہو۔ وہ مہلت جس میں سے آج تک بقدر زمانه وحی محمدی علیہ السلام یعنی قریباً