مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 441
نوادب، ولا من یبکی علیہ بذکر الحسنات۔وأوحی إلیّ ربّی قبل أن أسمع خبر موتہ وقال: إنّی نَعَیتُ۔إنّ اللّٰہ مع الصادقین۔ففہمت أنّہ أخبرنی بموت عدوّی وعدوّ دینی من المباہلین۔فکنتُ بعد ہٰذا الو!حی الصریح من المنتظرین، وقد طُبع قبل وقوعہ فی جریدۃ بَدْر والحَکَم لیزید عند ظہورہ إیمان المؤمنین۔فإذا جاء وعد ربّنا مات ڈوئی فجأۃً، وزہق الباطل، وعلا الحقّ، فالحمد للّٰہ ربّ العالمین۔ووَاللّٰہِ لو أُوتیتُ جَبلًا من الذہب أو الدُّررِ والیاقوت ما سرّنی قطّ کمثل ما سرّنی خبرُ موت ہٰذا المفسد الکذّاب۔فہل من مُنصف ینظر إلٰی ہٰذا الفتح العظیم من اللّٰہ الوہّاب؟ ہٰذا ما نـزل علی العدوّ اللئیم، من العذاب الألیم، وأمّا أنا فحقّق اللّٰہ کلّ مقصدی بعد المباہلۃ بقیہ ترجمہ۔اس کی خوبیوں کا ذکر کرکے نوحہ کرنے والیاں نہ تھیں اور نہ اس پر کو ئی رونے والا تھا۔اور اس کی موت کی خبر سننے سے قبل ،میرے رب نے میری طرف وحی کی اور فرمایا :’’اِنّی نَعَیْتُ اِنَّ اللّٰہَ مَعَ الصَّادِقِیْنَ‘‘ یعنی’’میں نے ایک کاذب کی موت کی خبردی۔اللہ صادقوں کے ساتھ ہے۔‘‘ تب میں سمجھ گیا کہ اللہ نے مجھ سے مباہلہ کرنے والوں میں سے میرے دشمن اور میرے دین (اسلام) کے دشمن کی موت کی خبر دی ہے۔اس واضح وحی کے بعد میں منتظر رہا۔اور اس پیشگوئی کے وقوع سے پہلے اسے اخبار بدر اور الحکم میں طبع کر دیا گیا تھاتاکہ یہ اپنے ظہور کے وقت مومنوں کے ایمان میں اضافہ کا موجب ہو۔پھر جب ہمارے رب کا وعدہ آگیا تو اچانک ڈوئی مر گیا اور باطل بھاگ گیا اور حق غالب آگیا۔پس سب تعریفیں اللہ رب العالمین کے لئے ہیں۔اور اللہ کی قسم!اگر مجھے سونے یا موتیوں یا یاقوت کا پہاڑ بھی دیا جاتا تو وہ مجھے ہرگز خوش نہ کرتا جیسا اس مفسد اور کذاب کی موت کی خبر نے خوش کیا۔کیا کوئی ایسا منصف ہے جو خدائے وھاب کی طرف سے آنیوالی اس فتح عظیم کو دیکھے۔اور اس پر غور کرے۔یہ وہ دردناک عذاب ہے جو اس کمینہ دشمن پر ناز ل ہوا۔اور رہی میری ذات کی بات تو مباہلہ کے بعد اللہ