مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 429
لا تتوب مما تفتری علی اللّٰہ بادّعاء النبوّۃ، فلا تحسبْ أنّک تنجو بہٰذہ الحیلۃ، بل اللّٰہ یہلکک بعذابٍ شدیدٍ مع الذلّۃ الشدیدۃ، ویخزیک ویذیقک جزاء الفریۃ۔وکان یراقب موتی وأراقب موتہ، وکنتُ أ!توکّل علی اللّٰہ ناصر الحقّ وحامی ہٰذہ الملّۃ۔ثم أشعتُ ما کتبتُ إلیہ فی ممالک أمریکۃ إشاعۃً تامّۃً کاملۃً، حتی أُشیعَ ما کتبت إلیہ فی أکثر جرائد أمریکۃ، وأظنّ أنّ ألوفا من الجرائد أشاعتْ ہٰذا التبلیغ، وبلغت الإشاعۃ إلٰی عِدّۃ ما أستطیع أن أُحصیہا، ولیس فی القرطاس سعۃ أَنْ أُمْلیہا۔وأمّا ما أُرْسِلَ إلیّ من جرائد أمریکۃ التی فیہا ذکرُ دعوتی وذکر المباہلۃ وذکر دعائی علٰی ڈوئی لطلب الفیصلۃ، فرأیتُ أن أکتب فی الحاشیۃ أسماء بعضہا، لیعلم الناس أنّ ہٰذا الأمر ما کان مکتومًا مخفیًّا، بل أشیع فی مشارق الأرض ومغاربہا، وفی أقطار الدنیا وأعطافہا کلّہا، شرقًا وغربًا وشمالًا وجنوبًا۔وکان سبب ہٰذہ ا بقیہ ترجمہ۔کے ساتھ یہ بھی کہ جس نبوت کا تونے اللہ پر افترا کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے اس سے توبہ نہیں کرے گا تو یہ مت سمجھنا کہ اس حیلہ سے تو بچ جائے گا بلکہ اللہ انتہائی ذلت کے ساتھ شدید عذاب سے تجھے ہلاک کرے گا اور تجھے رسوا کرے گا اور تجھے افترا کی سزا کا مزا چکھائے گا۔اور وہ (ڈوئی) میری موت کا انتظار کرتا تھا۔اور میں اس کی موت کا۔میرا توکل اللہ پر تھا جو حق کی مدد کرنے والا ہے اور اس ملت (اسلامیہ)کا حامی ہے۔اس کے بعد میںنے اس کی طرف لکھی ہوئی اپنی تحریر کو بلاد امریکہ میں بھرپور طریقہ سے شائع کر دیا ،اور اس کی طرف لکھی گئی میر ی تحریرات امریکہ کے اکثر جرائد میں شائع ہوئیں۔اور میرا یہ خیال ہے کہ میری اس تبلیغ کو ہزار ہا اخبارات نے شائع کیا اور یہ اشاعت اتنی تعداد میں ہوئی کہ میں اس کا شمار نہیں کر سکتا اور صفحات قرطاس میں اتنی گنجائش نہیں کہ میں اس کو رقم کر سکوں۔ہاں البتہ وہ امریکی جرائد جو مجھے بھیجے گئے اور جن میں میری تبلیغ اور میرے دعوت مباہلہ اور ڈوئی کے خلاف خدائی فیصلہ طلب کرنے کے لئے میری دعا کا ذکر تھا۔تومیں نے مناسب سمجھا کہ ان میں سے بعض اخبارات کے نام حاشیہ میں لکھ دوں تا کہ لوگوں کو معلوم ہو جائے کہ یہ مباہلے کا معاملہ کوئی ڈھکا چھپا اور مخفی امر نہ تھا۔بلکہ زمین کے مشرق، مغرب اور دنیا کے تمام اکناف میں شرقاًغرباً اور شمالاً جنوباً اس کی اشاعت کی گئی۔اور اس اشاعت کی وجہ یہ تھی کہ ڈوئی شہرت میں بڑے