مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 428
، ولعنۃ اللّٰہ علٰی من أراد فوق ذالک، أو حسب نفسہ شیئًا، أو أخرج عنقہ من الرِّبْقۃ النبویّۃ۔وإن رسولنا خاتم النبیین، وعلیہ انقطعتْ سلسلۃ المرسلین۔فلیس حقّ أحدٍ أَن یدّعی النبوّۃ بعد رسولنا المصطفٰی علی الطریقۃ المستقلّۃ، وما بقی بعدہ إلَّا کثرۃ المکالمۃ، وہو بشرط الا تّباع لا بغیر متابعۃ خیر البریّۃ۔وواللّٰہ، ما حصل لی ہٰذا المقام إلَّا من أنوار اتّباع الأشعّۃ المصطفویّۃ، وسُمِّیتُ نبیّا من اللّٰہ علٰی طریق المجاز لاعلٰی وجہ الحقیقۃ۔فلا تہیج ہٰہنا غیرۃ اللّٰہ ولا غیرۃ رسولہ، فإنی أُربَّی تحت جناح النبیّ، وقدمی ہٰذہ تحت الأقدام النبویّۃ۔ثم ما قلتُ وکلّ أحدٍ یُسأل عن عملہ یوم القیامۃ، ولا یخفی علی اللّٰہ خافیۃ۔وقُلتُ لذالک المفتری۔۔إن کنتَ لا تباہل بعد ہٰذہ الدَّعْوۃ، ومع ذالک بقیہ ترجمہ۔اور اللہ کی لعنت ہو اس پر جو اس سے زائد کا ارادہ کرے۔یا وہ اپنے آ پ کو کوئی شے سمجھے یاجو حضور کی غلامی سے اپنی گردن کو باہر نکالتا ہو۔اور یقینا ہمارے رسول خاتم النبیّین ہیں۔آپ پر سلسلہ مرسلین منقطع ہو گیا۔پس کسی کو بھی یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ ہمارے رسول پاک کے بعد نبوت مستقلہ کا دعویٰ کرے۔اور آپ کے بعد سوائے کثرت مکالمہ اور کچھ باقی نہیں رہا۔اور وہ بھی اتباع کی شرط کے ساتھ ہے نہ کہ خیر البریہ کی متابعت کے بغیر۔اور اللہ کی قسم ! مجھے یہ مقام صرف اور صرف مصطفوی شعاعوں کی اتباع کے انوار سے حاصل ہوا ہے۔اور اللہ کی طرف سے مجھے حقیقی طور پر نہیں بلکہ مجازی طور پر نبی کا نام دیا گیا ہے۔اس طرح یہاں اللہ اور اس کے رسول کی غیرت جوش میں نہیں آتی، کیونکہ میری پرورش نبی کریم ؐکے پروں کے نیچے کی جارہی ہے۔اور میرا یہ قدم نبی ﷺ کے قدموں کے نیچے ہے۔پھر یہ بات بھی ہے کہ میں نے اپنی طرف سے کچھ نہیں کہا۔بلکہ میں نے اسی وحی کی پیروی کی ہے جو میرے رب کی طر ف سے مجھے کی گئی ہے۔اور اس کے بعد میں مخلوق کی دھمکیوں سے نہیں ڈرتا۔اور قیامت کے روز ہر شخص سے اس کے عمل کی پُرسش کی جائے گی اور اللہ سے کوئی چیز پوشیدہ نہیں۔اور میں نے اس مفتری (ڈوئی ) سے کہا کہ اگر تو میری اس دعوت مباہلہ کے بعد بھی مباہلہ نہیں کرے گا اور اس