مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 427
والفِرق الضالّۃ المضلّۃ۔فاخْشَ الذی یری کذبک، وإنّی أدعوک إلی الإسلام والدّین الحقّ والتوبۃ إلی اللّٰہ ذی الجبروت والعزّۃ۔فإن تولّیتَ وأَعْرضتَ عن ہٰذہ الدعوۃ، فتعالَ نباہلْ ونجعلْ لعنۃ اللّٰہ علی الذی ترک الحقّ، وادّعی الرسالۃ والنبوّۃ علٰی طریق الفِریۃ۔وإن اللّٰہ یفتح بینی وبینک، ویہلک الکاذب فی زمن حیاۃ الصادق، لیعلم الناس مَنْ صدق ومَنْ کذب، ولینقطع النـزاع بعد ہٰذہ الفیصلۃ۔وواللّٰہ، إنّی أنا المسیح الموعود الذی وُعد مجیئہ فی آخر الزمن وأیام شیوع الضلالۃ۔وإنّ عیسٰی قد ماتَ، وإن مذہب التثلیث باطل، وإنک تفتری علی اللّٰہ فی دعوی النبوّۃ۔والنبوّۃ قد انقطعت بعد نبیّنا صلی اللّٰہ علیہ وسلم ، ولا کتاب بعد الفرقان الذی ہو خیر الصحف السابقۃ، ولا شریعۃ بعد الشریعۃ المحمدیّۃ، بَیْدَ أنی سُمّیتُ نبیًّا علٰی لسان خیر البریّۃ، وذالک أمر ظلّی مِنْ برکات المتابعۃ، وما أری فی نفسی خیرًا، ووجدتُ کُلّ ما وجدت من ہٰذہ النفس المقدّسۃ۔وما عنی اللّٰہ من نبوّتی إلَّا کثرۃ المکالمۃ والمخاطبۃ، بقیہ ترجمہ۔عزت والے خدا کی طرف توبہ کرنے کے لئے دعوت دیتا ہوں۔اگر تو اس دعوت سے پیٹھ پھیر تا اور منہ موڑتا ہے تو آئو ہم مباہلہ کریں اور حق ترک کرنے والے اور از راہِ افتراء رسالت اور نبوت کا دعویٰ کرنے والے پر اللہ کی لعنت ڈالیں۔اور اس طرح اللہ میر ے اور تیرے درمیان فیصلہ فرما دے گا۔اور صادق کے عرصہ حیات میں کاذب کو ہلاک کر دے گا تا کہ لوگ یہ جان لیں کہ کون سچا ہے اور کون جھوٹا اورتا اس فیصلہ کے بعد نزاع ختم ہو جائے۔اور اللہ کی قسم! میں ہی وہ مسیح موعود ہوں جس کی آخری زمانہ میں اور گمراہی کے پھیل جانے کے دنوں میں آمد کا وعدہ دیا گیا تھا۔اور یقینا عیسٰی فوت ہو چکا ہے اور تثلیثی مذہب باطل ہے۔اور تو دعوائے نبوت میں اللہ پر افتراء کر رہا ہے اور سلسلہ نبوت تو ہمارے نبی ﷺ کے بعد منقطع ہو گیا۔اور فرقان حمید جو تمام صُحفِ سابقہ سے بہتر ہے، کے بعد کوئی اور کتاب نہیں اور نہ شریعت محمدیہ کے بعد کوئی اور شریعت ہے۔البتہ خیر البریہ ﷺ کی زبان مبارک سے میرا نام نبی رکھا گیا۔اور یہ آپ کی کامل اتباع کی برکات کی وجہ سے ایک ظلّی امرہے۔اور میں اپنی ذات میں کوئی خوبی نہیں پاتا اور میں نے جو کچھ پایا اس پاک نفس سے پایا۔میری نبوت سے اللہ کی مراد محض کثرت مکالمہ و مخاطبہ الٰہیہ